• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

سام سنگ کے 2 نئے ٹیبلیٹس، ایک اسمارٹ واچ اور گلیکسی بڈز لائیو پیش

شائع August 5, 2020
— فوٹو بشکریہ سام سنگ
— فوٹو بشکریہ سام سنگ

سام سنگ نے اپنے گللیکسی ان پیکڈ 2020 آن لائن ایونٹ کے دوران گلیکسی نوٹ 20 سیریز کے 2 فونز کے ساتھ نئے فولڈ ایبل فون گلیکسی زی فولڈ 2 کی اولین جھلک متعارف کرائی۔

مگر اس کے ساتھ ساتھ جنوبی کورین کمپنی کی جانب سے ایک اسمارٹ واچ، 2 نئے ٹیبلیٹس اور گلیکسی بڈز لائیو کو بھی پیش کیا گیا۔

گلیکسی واچ 3

فوٹو بشکریہ سام سنگ
فوٹو بشکریہ سام سنگ

گلیکسی واچ 3 اس کمپنی کی نیکسٹ جنریشن اسمارٹ واچ ہے جس میں صحت اور شخصیت کو بہتر بنانے کے حوالے سے متعدد فیچرز کا اضافہ کیا گیا ہے۔

اس گھڑی کو اسٹین لیس اسٹیل اور اعلیٰ معیار کے چمڑے سے تیار کیا گیا ہے جس میں گول ڈائل ڈیزائن دیا گیا ہے۔

اوریجنل گلیکسی واچ کے مقابلے میں واچ 3 کم از کم 14 فیصد پتلی، 8 فیصد چھوٹی اور بڑے ڈسپلے کے باوجود وزن کے لحاظ سے 15 فیصد زیادہ ہلکی ہے۔

اس کا ایک خاص فیچر بلڈ آکسیجن (ایس پی او 2) ہے جو جسم میں آکسیجن کی سطح کے بارے میں بتاتا ہے۔

اس کے علاوہ سام سنگ کی نئی ہیلتھ مانیٹر ایپ بھی اس کا حصہ ہے جس میں بلڈ پریشر مانیٹرنگ اور ای سی جی ریڈنگز جیسے فیچرز موجود ہیں۔

اسی طرح نیا سلیپ اسکور اور ان سائٹ بھی دیا گیا ہے تاکہ صارف کے آرام کو بہتر بنایا جاسکے۔

گلیکسی بڈز لائیو

فوٹو بشکریہ سام سنگ
فوٹو بشکریہ سام سنگ

یہ مائیکرو فون بالکل منفرد ڈیزائن کے ہیں اور پہلے کے گلیکسی بڈز سے بالکل الگ نظر آتے ہیں۔

ان میں 12 ایم ایم اسپیکر اور باس ڈکٹ، 3 مائیکرو فونز اور ایک وائس پک اپ یونٹ موجود ہے جبکہ ایکٹیو نوائز کینسلیشن کا فیچر بھھی موجود ہے تاکہ صارف ارگرد کے شور کے باوجود اپنا کام جاری رکھ سکے۔

گلیکسی بڈز لائیو متعدد ڈیوائسز کے ساتھ استعمال کیے جاسکتے ہیں جبکہ ان میں فزیکل یوزر انٹرفیس ٹچ کنٹرول کے لیے دیا گیا ہے۔

کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اس کی بیٹری لائف بہت اچھی ہے اور مکمل چارج پر یہ 6 گھنٹے پلے بیک سپورٹ فراہم کرتا ہے۔

گلیکسی ٹیب 7 اور 7 پلس

فوٹو بشکریہ سام سنگ
فوٹو بشکریہ سام سنگ

گلیکسی ٹیب 7 میں 11 انچ جبکہ 7 پلس میں 12.4 انچ ڈسپلے دیا گیا ہے تاہم ٹیب 7 میں ایل سی ڈی جبکہ 7 پلس میں امولیڈ ڈسپلے دیا گیا ہے۔

دونوں ٹیبلیٹس کے ڈسپلے میں 120 ہرٹز ریفریش ریٹ اور ایک نیا ایس پین دیا گیا ہے۔

ٹیب 7 میں 7040 ایم اے ایچ بیٹری دی گئی ہے اور کمپنی کے مطابق 15 گھنٹے تک مسلسل ویڈیو چلانا ممکن ہے جبکہ 7 پلس میں 10090 ایم اے ایچ بیٹری دی ہے جو مسلسل 16 گھنٹے ویڈیو دیکھنے کی سہولت فراہم کرتی ہے۔

دونوں میں اسنیپ ڈراگون 865 پلس پراسیسر، 6 سے 8 جی بی ریم اور 128 سے 256 جی بی اسٹوریج کے آاپشن دیئے گئے ہیں جبکہ بیک پر 13 اور 5 میگا پکسل اور فرنٹ پر 8 میگا پکسل کیمرے دیئے گئے ہیں۔

دونوں ٹیبلیٹس میں 4 اے کے جی اسپیکرز موجود ہیں جو ڈولبی ایٹموس سپورٹ کرتے ہیں جبکہ فنگرپرنٹ ریڈر سائیڈ میں دیا گیا ہے۔

قیمتیں اور دستیابی

گلیکسی واچ 3 کا 41 ایم ایم ورژن 429 یورو (85 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) اور 45 ایم ایم ورژن 459 یورو (91 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں دستیاب ہوگا مگر ان میں صرف وائی فائی اونلی آپشنز ہیں جبکہ دونوں کے ایل ٹی ای ورژنز کے لیے مزید 50 یورو خرچ کرنا ہوں گے اور یہ اگست سے چند ممالک میں دستیاب ہوگی۔

گلیکسی بڈز لائیو بھی مخصوص مماللک میں 6 اگست سے دستیاب ہوگا جس کی قیمت 189 یورو (37 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) ہوگی۔

گلیکسی ٹیب 7 کا 6 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والا وائی فائی ورژن 700 یورو (ایک لاکھ 39 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ ایل ٹی وی ورژن 800 یورو (لگ بھگ ایک لاکھ 60 ہزار پاکستانی روپے) میں دستیاب ہوگا۔

اس کا 8 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج والا وائی فائی ورژن 780 یورو (ایک لاکھ 55 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ ایل ٹی وی ورژن 880 یورو (لگ بھگ ایک لاکھ 75 ہزار پاکستانی روپے) میں فروخت ہوگا۔

گلیکسی ٹیب 7 پلس کا 6 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والا وائی فائی ورژن 900 یورو (ایک لاکھ 77 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ ایل ٹی وی ورژن 1100 یورو (2 لاکھ 19 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں دستیاب ہوگا۔

اس کا 8 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج والا وائی فائی ورژن 980 یورو (ایک لاکھ 95ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ ایل ٹی وی ورژن 1180 یورو (2 لاکھ 35 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں فروخت ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024