• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

’لبنان کے لیے دعا کریں‘ شوبز شخصیات کا بیروت دھماکوں پر اظہار افسوس

شائع August 5, 2020
دھماکوں کے بعد کئی عمارتیں منہدم ہوگئیں—فوٹو: اے پی
دھماکوں کے بعد کئی عمارتیں منہدم ہوگئیں—فوٹو: اے پی

مشرق وسطی کے ملک لبنان کے دارالحکومت بیروت کی بندرگاہ پر 4 اگست کو ہونے والے دھماکوں سے کم از کم 100 افراد ہلاک اور 4 ہزار تک زخمی ہوئے تھے۔

اگرچہ تاحال دھماکوں کی اصل وجہ سامنے نہیں آ سکی تاہم لبنانی حکام کے مطابق بندرگاہ کے ایک گودام میں دھماکا خیز مواد پھٹنے سے یہ دھماکے ہوئے۔

دھماکوں کی شدت اتنی تھی کہ ان کی آوازیں پڑوسی ملک اسرائیل کے شہر قبرص تک سنی گئیں جب کہ دھماکوں کے بعد بیروت کو آفت زدہ علاقہ بھی قرار دیدیا گیا۔

شدید دھماکوں پر جہاں دنیا بھر کے سیاستدانوں اور اہم شخصیات نے اظہار افسوس کیا، وہیں پاکستانی سیاسی شخصیات، اسپورٹس و شوبز سے وابستہ افراد نے بھی دھماکوں پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے لبنانی عوام کے لیے محبت کا اظہار کیا۔

بیروت دھماکوں کے بعد ٹوئٹر پر ’لبنان کے لیے دعا کریں‘ اور ’بیروت دھماکوں‘ جیسے ٹرینڈز بھی بن گئے اور دنیا بھر سے عام افراد نے بھی دھماکوں پر افسوس کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: لبنان کے دارالحکومت میں زور دار دھماکا، 25 افراد ہلاک

پاکستانی شوبز شخصیات نے بھی دھماکوں کی تصاویر اور ویڈیوز سامنے آنے کے بعد لبنانی عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے عوام کو لبنان کے لیے دعا کرنے کی اپیل بھی کی۔

اداکارہ عائشہ عمر نے اپنی ٹوئٹ میں بیروت دھماکوں کو خوفناک اور اذیت ناک قرار دیتے ہوئے لکھا کہ ان کی ہمدردیاں لبنانی عوام کے لیے ہیں۔

فیروز خان نے بھی بیروت دھماکوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ وہ دھماکوں میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں اور ان کی تمام ہمدردیاں لبنانی عوام کے ساتھ ہیں۔

گلوکار عاصم اظہر نے بھی اپنی مختصر ٹوئٹ میں لبنانی عوام کے لیے دعا کی۔

مزید پڑھیں: بیروت دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد 100 سے تجاوز کر گئی، 4ہزار زخمی

حمزہ علی عباسی نے بھی اپنی ٹوئٹ میں بیروت دھماکوں کو دل دہلانے والے اور خوفناک قرار دیتے ہوئے لبنانی عوام کے لیے دعا کی۔

اداکارہ مہوش حیات نے بھی بیروت دھماکوں کی تصاویر اور ویڈیوز کو دہشت زدہ قرار دیتے ہوئے متاثرہ افراد کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اداکارہ وینا ملک نے بھی بیروت دھماکوں پر لبنانی عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ وہ اس خیال سے ہی ڈر رہی ہیں کہ لبنانی عوام پر دھماکوں کی وجہ سے کیا گزر رہی ہوگی؟

ٰٰیہ بھی پڑھیں: اسرائیل کی بیروت دھماکوں میں ملوث ہونے کی تردید

اداکار ہمایوں سعید نے دھماکوں کے بعد بیروت میں ہونے والی تباہی کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لبنان کے لیے دعا کی اور مداحوں سے بھی دعا کی اپیل کی۔

فیصل قریشی نے بھی بیروت دھماکوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لبنانی عوام کے لیے دعائیں کیں۔

گلوکار، اداکار و میزبان فخر عالم نے بھی اپنی ٹوئٹ میں دھماکوں کے بعد بیروت کی تباہی کے مناظر کی تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ دھماکوں کے بعد لبنانی عوام کا اپنی حکومت اور سیاستدانوں کے خلاف غصہ مزید بڑھ گیا، کیوں کہ 6 سال تک 2700 ٹن دھماکا خیز مواد گودام میں رکھا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024