• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

سونیا حسین کا 'سراب' ذہنی بیماری کی شکار لڑکی کی کہانی

شائع August 5, 2020
سونیا حسین ایسی لڑکی کا کردار ادا کرتی دکھائی دیں گی جو ذہنی بیماری کا شکار ہے— فوٹو: سونیا حسین انسٹاگرام
سونیا حسین ایسی لڑکی کا کردار ادا کرتی دکھائی دیں گی جو ذہنی بیماری کا شکار ہے— فوٹو: سونیا حسین انسٹاگرام

پاکستانی اداکارہ سونیا حسین اور سمیع خان جلد ہی ایک ایسے ڈرامے میں کام کرتے نظر آئیں گے جس میں ذہنی بیماری کو اجاگر کیا جائے گا۔

'سراب' نامی ڈرامے میں سونیا حسین ایسی لڑکی کا کردار ادا کرتی دکھائی دیں گی جو ذہنی بیماری کا شکار ہے۔

اس ڈرامے کے 2 ٹیزر ریلیز کیے جاچکے ہیں جن میں اس کے کرداروں اور کہانی کی جھلک پیش کی گئی۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

پہلے ٹیزر میں دکھایا گیا کہ سونیا حسین اور سمیع خان ایک دوسرے کو پسند کرتے ہیں لیکن دوسرے منظر میں اداکارہ سونیا خوف کی حالت میں بھاگتی نظر آئیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

سمیع خان کی جانب سے انسٹاگرام پر شیئر کیے گئے دوسرے ٹیزر میں سونیا حسین اور سمیع خان کو اپنی شادی سے متعلق گفتگو کرتے اور پھر شادی کے لباس میں اداکارہ کی جانب سے سمیع خان کو پہنچاننے سے انکار کرتے دیکھا گیا۔

—فوٹو: اسکرین شاٹ
—فوٹو: اسکرین شاٹ

اسی ٹیزر میں بیک وقت سمیع خان کو فون پر بات کرتے اور سونیا حسین کو اپنے خیال میں اداکار کے ساتھ جاتے ہوئے بھی دکھایا گیا جو اصل میں اکیلی باہر چلی جاتی ہیں۔

ڈرامے کے دونوں ٹیزر سے ظاہر ہوتا ہے کہ سونیا حسین ذہنی بیماری کا شکار ایک ایسی لڑکی کا کردار ادا کررہی ہیں جس میں وہ کبھی بالکل ٹھیک دکھائی دیتی ہیں اور کبھی انہیں کوئی بھی شخص یاد نہیں رہتا۔

—فوٹو: اسکرین شاٹ
—فوٹو: اسکرین شاٹ

اور سونیا حسین کو فریبِ نظر کا شکار بھی دکھایا گیا ہے کہ وہ تنہا ہیں لیکن اپنے خیال میں تنہا کسی کی موجودگی محسوس کرتی ہیں اور ڈرامے کا ٹائٹل سراب بھی اسی چیز کو نمایاں کرتا ہے۔

علاوہ ازیں اداکارہ سونیا حسین نے بھی انسٹاگرام پر سراب ڈرامے کا پوسٹر شیئر کیا اور ساتھ ہی لکھا کہ 'خبردار! جو کسی نے مجھے پاگل کہا'۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

یہ ڈراما نجی چینل ہم ٹی وی سے جلد پیش کیا جائے گا تاہم ابھی تک اس کے نشر ہونے کے وقت اور تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔

خیال رہے کہ سونیا حسین اور سمیع خان اس سے قبل دو ڈراموں 'ایسی ہے تنہائی' اور ' عشق زہے نصیب' میں بھی ایک ساتھ کام کرچکے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024