• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

کورونا وائرس نے نصف صدی سے بچھڑی بہنوں کو ملادیا

شائع August 4, 2020
— شٹر اسٹاک فوٹو
— شٹر اسٹاک فوٹو

کورونا وائرس کے کی وبا کے نتیجے میں دنیا بھر میں کروڑوں افراد متاثر ہوئے ہیں، ہر شعبہ زندگی پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں اور حالات کب تک معمول پر آتے ہیں، کچھ بھی کہنا مشکل ہے۔

مگر اس جان لیوا بیماری نے نصف صدی سے بچھڑی ہوئی 2 بہنوں کو ملانے میں اہم کردار ادا کیا جو ایک دوسرے کو برسوں سے تلاش کررہی تھیں۔

واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق نبراسکا سے تعلق رکھنے والی 73 سالہ ڈوروس کریپین رواں سال مئی میں کورونا وائرس سے متاثر ہوئی تھیں اور بیماری کے نتیجے میں دن بدن کمزور ہوتی چلی گئیں،

کورونا وائرس ٹیسٹ منفی آنے کے بعد بحالی صحت کے لیے وہ ایک مقامی طبی مرکز میں داخل ہوگئیں۔

سی این این کے مطابق اسی طبی مرکز میں 53 سالہ بیو بورو 2 دہائیوں سے طبی معاون کا کام کررہی تھیں جو کہ ڈورس کریپین کی سوتیلی بہن تھیں۔

ایک دن بیو بورو نے دورس کا نام مریضوں کے چارٹ میں دیکھا۔

اس بارے میں خاتون نے کہا 'میں نے سوچا، اوہ میرے خدا، یہ تو میری بہن لگتی ہے'۔

27 جون کو بیو بورو نے ڈورس سے رابطہ کرکے تصدیق کی کہ وہ دونوں بہنیں ہیں۔

ان دونوں بہنوں کے باپ ایک ہیں مگر مائیں الگ الگ ہیں اور 53 سال بعد ایک دوسرے سے ملیں، یعنی بیو بورو کی 53 سالہ زندگی میں پہلی بار۔

واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ان دونوں کی پرورش نبراسکا میں ہوئی تھیں اور وہ ایک دوسرے کے عرصے سے تلاش کررہی تھیں اور کورونا وائرس کے نتیجے میں یہ ممکن ہوگیا۔

اب ڈورس کریپین کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد جس تکلیف کا انہیں سامنا ہوا وہ ایک 'رحمت' ثابت ہوئی کیونکہ وہ اپنے خاندان کو اکٹھا کرنے میں کامیاب ہوگئیں۔

انہوں نے کہا 'اس ملاپ نے سب تکلیفوں کو بھلا دیا'۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024