• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

ہولی وڈ کے بعد پریانکا چوپڑا عربی فلموں میں کام کرنے کی بھی خواہش مند

شائع August 4, 2020
—فوٹو:اسکرین شاٹ
—فوٹو:اسکرین شاٹ

بولی وڈ پگی چوپس پریانکا چوپڑا نے بولی وڈ اور ہولی وڈ میں کام کرنے کے بعد اب عربی فلموں میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔

خیال رہے کہ پریانکا چوپڑا کو شوبز سے جڑے 20 برس کا عرصہ گزر چکا ہے، دسمبر 2018 میں امریکی گلوکار و اداکار نک جونس سے شادی کرنے کے بعد زیادہ وقت امریکا میں گزار رہی ہیں اور آج کل ایمیزون کی سیریز میں کام کررہی ہیں۔

سن 2000 میں مس ورلڈ کا اعزاز حاصل کرنے والی پریانکا چوپڑا نے افریقہ نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ میں عربی فلموں میں کام کرنا پسند کروں گی لیکن افسوس میں یہ زبان نہیں بولتی۔

مزید پڑھیں: پریانکا چوپڑا نے ’بھارت‘ میں کام سے انکار کردیا

اداکارہ نے کہا کہ 'لیکن نہیں، مجھے لگتا ہے کہ میں کہیں بھی فلم انڈسٹری کا حصہ بننا پسند کروں گی، مجھے اپنا کام پسند ہے اور اگر ایسا ہوا تو میں ایک نئی زبان سیکھ لوں گی'۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

اپنے موجودہ پروجیکٹس سے متعلق پریانکا چوپڑا نے بتایا کہ میں ایمیزون کے لیے اپنی نئی سیریز کی شوٹنگ شروع کررہی ہوں جسے روسو بردارز پروڈیوس کررہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ یہ ایک رومانٹک کامیڈی ہے، یہ دراصل مینڈی کیلنگ کے ساتھ 'بڈی کامیڈی' ہے۔

اداکارہ نے مزید بتایا کہ اس کے بعد میں اپنے شوہر کے ساتھ ایمیزون ہی کے لیے ایک اور شو کی تیاری پر کام کررہی ہوں جو سنگیت کی بھارتی روایت پر مبنی ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: غرور ختم، بولی وڈ میں کام کیلئے پریانکا چوپڑا کی فلم سازوں کی منتیں

پریانکا چوپڑا نے اپنے مستقبل کے منصوبوں سے متعلق بتایا کہ بہت سی چیزیں ہیں، میں ایک کتاب لکھ رہی ہوں، ابھی بہت ساری چیزیں ہورہی ہیں۔

خیال رہے کہ پریانکا چوپڑا اقوام متحدہ کے چلڈرنز فنڈ (یونیسف) کی خیرسگالی سفیر بھی ہیں اور وہ گزشتہ چند ماہ سے کورونا وائرس کی عالمی وبا سے متعلق آگاہی کے لیے سوشل میڈیا کا استعمال کررہی ہیں۔

انہوں نے ڈاکٹرز اور عالمی ادارہ صحت کے ماہرین کے ساتھ انسٹاگرام سیشن کی میزبانی بھی کی تھی اور وائرس سے متعلق سوال پوچھے تھے۔

—فوٹو: ٹائمز آف انڈیا
—فوٹو: ٹائمز آف انڈیا

بولی وڈ پگی چوپس پریانکا چوپڑا نے دسمبر 2018 میں امریکی گلوکار و اداکار نک جونس سے بھارت میں ہندو اور عیسائی رسومات کے تحت شادی کی تھی۔

دونوں کی عمروں میں 11 سال کا فرق ہے اور پریانکا چوپڑا کو نک جونس سے زائد عمر ہونے کی وجہ سے ان پر زیادہ اثر انداز ہونے والی شخصیت قرار دیا جا رہا تھا۔

شادی کے بعد سے اداکارہ نے کسی بھارتی فلم میں کام نہیں کیا اور پریانکا چوپڑا کی آخری بولی وڈ فلم ’جے گنگا جل‘ 2016 میں ریلیز ہوئی تھی، بعدازاں 2019 میں نیٹ فلیکس پر ان کی فلم ’اسکائے از پنک‘ کو ریلیز کیا گیا تھا۔

2016 کے بعد پریانکا چوپڑا کی ہولی وڈ فلمیں ’بے واچ اور ازنٹ رومانٹک‘ بھی ریلیز ہوئی تھیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024