• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

بلال سعید نے صبا قمر کے ساتھ 'قبول ہے' سے پردہ اٹھا دیا

شائع August 4, 2020
تصاویر دونوں کے آنے والے گانے سے لی گئی تھیں—فوٹو: بلال سعید انسٹاگرام
تصاویر دونوں کے آنے والے گانے سے لی گئی تھیں—فوٹو: بلال سعید انسٹاگرام

معروف گلوکار بلال سعید اور اداکارہ صبا قمر نے عید الاضحٰی کے موقع پر یکم اگست کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹس پر تاریخی مقام پر عروسی لباس میں کھچوائی گئی تصاویر شیئر کرتے ہوئے 'قبول ہے' لکھ کر مداحوں کو سرپرائز دیا تھا۔

دونوں شوبز شخصیات نے ایک ہی تصویر کو اپنے اپنے سوشل اکاؤنٹس پر شیئر کرتے ہوئے صرف 'قبول ہے' لکھا تھا، جس وجہ سے انٹرنیٹ پر ان کے حوالے سے کئی چہ مگوئیاں ہونے لگی تھیں۔

دونوں کی تصاویر پر بھی مداحوں نے کئی دلچسپ کمنٹس کرتے ہوئے خیال ظاہر کیا تھا کہ شاید دونوں ایک ساتھ زندگی گزارنے کا فیصلہ کر چکے ہیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

سوشل میڈیا پر چہ مگوئیاں ہونے کے بعد بلال سعید نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر صبا قمر کے ساتھ عروسی لباس میں کھچوائی گئی ایک اور تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو جوڑے کی جانب سے عید کی مبارک باد پیش کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: ایک تعلق کو بچانے کے لیے زندگی کے 8 سال تباہ کردیے، صبا قمر

گلوکار کی پوسٹ کے بعد ان کے حوالے سے ہونے والی چہ مگوئیوں میں مزید تیزی آگئی تھی، جس کے بعد بلال سعید نے 3 اگست کو اداکارہ کے ساتھ نئی تصویر شیئر کرتے ہوئے 'قبول ہے' سے پردہ اٹھایا تھا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

بلال سعید نے اپنی نئی پوسٹ میں بتایا کہ دراصل 'قبول ہے' ان کا آنے والا نیا گانا ہے اور صبا قمر گانے میں ان کے ساتھ پرفارمنس کرتی دکھائی دیں گی۔

گلوکار نے مزید لکھا کہ 'قبول ہے' گانا صبا قمر کا ڈائریکٹوریل ڈیبیو ہوگا اور اداکارہ ان کے گانے سے گیتوں کی ہدایت کاری کی فیلڈ میں قدم رکھنے جا رہی ہیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

'قبول ہے' کی شاعری اور موسیقی بلال سعید نے ترتیب دی ہے، جسے جلد ہی ریلیز کیا جائے گا۔

اگرچہ گلوکار نے یہ نہیں بتایا کہ ان کا گانا 'قبول ہے' کب ریلیز ہوگا تاہم انہوں نے عندیہ دیا کہ ان کا گانا جلد سے جلد ریلیز ہوگا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024