• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

گوگل کا بہترین کیمرا فون پکسل 4 اے متعارف

شائع August 3, 2020
پکسل 4 اے — فوٹو بشکریہ گوگل
پکسل 4 اے — فوٹو بشکریہ گوگل

کئی ماہ تک کمپنی کی جانب سے خود کی جانے والی 'لیکس' کے بعد آخرکار گوگل کا نیا اسمارٹ فون پکسل 4 اے متعارف کرادیا گیا ہے۔

گزشتہ سال کے پکسل 4 فلیگ شپ فون کا یہ سستا ماڈل 3 مختلف ورژنز میں پیش کیا گیا۔

ایک 4 جی ورژن جبکہ باقی 2 میں 5 جی سپورٹ دی جائے گی اور اس فون میں گوگل کی جانب سے کچھ نئے فیچرز کے ساتھ ڈیزائن کو بھی کسی حد تک بدلا گیا ہے۔

گوگل کے پکسل فونز کو بہترین کیمرا سیٹ اپ کی وجہ سے جانا جاتا ہے اور پکسل 4 اے بھی اس حوالے سے کسی سے کم نہیں ہے بلکہ فرنٹ اور بیک پر سنگل کیمروں کے باوجود فلیگ شپ فونز کو ٹکر دے سکتا ہے۔

اس فون میں بیک پر 12.2 میگا پکسل کیمرا ڈوئل پکسل ٹیکنالوجی، ایچ ڈی آر سپورٹ اور او آئی ایس کے ساتھ دیا گیا۔

اس کیمرے میں پورٹریٹ موڈ، ٹاپ شاٹ، نائٹ سائٹ (رات کو آسمان کی تصاویر کے لیے) اور ویڈیو اسٹیبلائزیشن جیسے فیچرز دیئے گئے ہیں۔

فون کے فرنٹ پر 8 میگا پکسل وائٹ اینگل سیلفی کیمرا پنچ ہول ڈیزائن کے ساتھ دیا گیا ہے اور پہلی بار گوگل نے سیلفی کیمرے کے لیے اس ڈیزائن کو اپنایا ہے۔

فوٹو بشکریہ گوگل
فوٹو بشکریہ گوگل

اس سے ہٹ کر فون میں 5.8 انچ ایف ایچ ڈی پلس ریزولوشن او ایل ای ڈی اسکرین ایچ ڈی آر پلس سپورٹ کے ساتھ ہے۔

پکسل 4 اے میں اسنیپ ڈراگون 730 جی پراسیسر دیا گیا ہے جبکہ جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے اور ای سم سپورٹ بھی موجود ہے۔

فون میں 3140 ایم اے ایچ بیٹری 18 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ ہے جبکہ ٹائٹن ایم سیکیورٹی و فزیکل فنگرپرنٹ سنسر بیک پر موجود ہے۔

اسٹیریو اسپیکرز، ویڈیوز کے لیے لائیو کیپشن، 3 سال تک آپریٹنگ سسٹم فوری اپ ڈیٹ اور گوگل اسسٹنٹ سے آڈیو ریکارڈنگ جیسے فیچرز بھی فون کا حصہ ہیں۔

اس فون کی قیمت 399 ڈالرز (66 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے اور ابتدا میں اسے امریکا، برطانیہ اور چند منتخب ممالک میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024