• KHI: Zuhr 5:00am Asr 5:00am
  • LHR: Zuhr 5:00am Asr 5:00am
  • ISB: Zuhr 5:00am Asr 5:00am
  • KHI: Zuhr 5:00am Asr 5:00am
  • LHR: Zuhr 5:00am Asr 5:00am
  • ISB: Zuhr 5:00am Asr 5:00am

ڈان نیوز چینل پر ہیکرز کا حملہ، اسکرین پر بھارتی ترنگا لہرانے کی تحقیقات

شائع August 2, 2020

ڈان نیوز ٹی وی پر آج ہیکرز نے حملہ کیا جس کے بعد چینل کی اسکرین پر اچانک بھارتی ترنگے کے ساتھ ساتھ ہیپی انڈی پینڈنس ڈے کا ٹیکسٹ نشر ہونے لگا جس پر معاملے کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔

اتوار کو ڈان نیوز کی نشریات معمول کے مطابق جاری تھیں کہ اچانک اسکرین پر چلنے والے کمرشل کے اوپر بھارتی جھنڈا اور ہیپی انڈیپینڈنس ڈے کا ٹیکسٹ نمودار ہوا جو کچھ دیر تک رہا اور پھر غائب ہوگیا۔

ڈان نیوز اپنی اسکرین پر اچانک بھارتی جھنڈےاور ہیپی انڈپینڈنس ڈے کا ٹیکسٹ نشر ہونے کی تحقیقات کررہا ہے۔

ادارہ اس معاملے کی تحقیقات کررہا ہے اور جیسے ہی کسی حتمی نتیجے پر پہنچے گا اپنے ناظرین کو آگاہ کرے گا۔

ڈان نیوز انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس معاملے پر ابھی کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 26 مارچ 2025
کارٹون : 25 مارچ 2025