• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm

علی ظفر کی جانب سے عید کے موقع پر 250 خاندانوں میں رقم تقسیم

شائع August 1, 2020
علی ظفر فاؤنڈیشن نے موسیقی سے وابستہ مختلف افراد کی مدد کی—فوٹو: ٹوئٹر
علی ظفر فاؤنڈیشن نے موسیقی سے وابستہ مختلف افراد کی مدد کی—فوٹو: ٹوئٹر

معروف گلوکار و موسیقار علی ظفر کی سماجی تنظیم علی ظفر فاؤنڈیشن کی جانب سے عید قرباں کے موقع پر کم از کم شعبہ موسیقی سے وابستہ 250 خاندانوں میں نقد رقم تقسیم کی گئی۔

گلوکار علی ظفر نے عید کے موقع پر اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ ان کی تنظیم کی جانب سے 250 موسیقاروں کے خاندان میں نقد رقم تقسیم کی گئی۔

انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ موسیقاروں کے خاندان میں نقد رقم کی تقسیم سے قبل بھی ان کی تنظیم ایک ہزار موسیقاروں کی مدد کر چکی ہے۔

گلوکار نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ کورونا کی وبا کے دنوں کے بعد ان کی تنظیم نے 31 جولائی تک موسیقاروں کے علاوہ دیگر افراد کی بھی مدد کی۔

علی ظفر نے بتایا کہ ان کی تنظیم اب تک مجموعی طور پر 7 ہزار خاندانوں کی نقد رقم اور سامان کی فراہمی کی صورت میں مدد کر چکی ہے۔

ان کے مطابق ان کی تنظیم نے 800 غریب مسیحی اور 700 خواجہ سرا خانداروں کی مدد بھی کی ہے۔

علی ظفر نے اپنی ایک اور ٹوئٹ میں صدر مملکت عارف علوی سے کورونا سے متاثر ہونے والے موسیقاروں کی مدد کی اپیل بھی کی۔

یہ بھی پڑھیں: تھیٹر بند ہونے سے فنکار فاقہ کشی پر مجبور

علی ظفر نے اپنی ٹوئٹ میں صدر مملکت کو مخاطب کرتےہوئے کہا کہ بہت سارے موسیقار کورونا کے باعث مالی مشکلات کا شکار ہیں اور وہ حکومت کی مدد کے منتظر ہیں۔

علی ظفر نے صدر مملکت کو مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ انہوں نے صدر کی ٹیم کو متاثر موسیقاروں کی فہرست بھی بھجوادی ہے اور انہوں نے حکومت سے موسیقاروں کی جلد مدد کا مطالبہ بھی کیا۔

واضح رہے کہ ملک میں مارچ 2020 سے کورونا کے باعث سینما ہالز اور تھیٹرز بند ہیں جب کہ کسی بھی طرح کی تفریحی تقریب منعقد کرنے پر بھی پابندی عائد ہے۔

سینما ہالز اور تھیٹرز بند ہونے سمیت تقریبات پر پابندی کی وجہ سے شوبز سے وابستہ گلوکار، موسیقار، اداکار اور تکنیکی عملے کے ارکان مالی مشکلات کا شکار ہیں۔

علی ظفر فاؤنڈیشن نے صدر مملکت سے بھی متاثر موسیقاروں کی مدد کی اپیل کی—فوٹو: علی ظفر ٹوئٹر
علی ظفر فاؤنڈیشن نے صدر مملکت سے بھی متاثر موسیقاروں کی مدد کی اپیل کی—فوٹو: علی ظفر ٹوئٹر

کارٹون

کارٹون : 25 نومبر 2024
کارٹون : 24 نومبر 2024