• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

وکیل، باکسر، ویڈنگ پلانر و قاتل خاتون کا ’چڑیلز‘ گینگ

شائع August 1, 2020
چڑیلز ویب سیریز 11 اگست کو ریلیز کی جائے گی—اسکرین شاٹ
چڑیلز ویب سیریز 11 اگست کو ریلیز کی جائے گی—اسکرین شاٹ

جلد ہی ویب اسٹریمنگ ویب سائٹ زی فائیو کے چینل زندگی آفیشل پر ریلیز ہونے والی پاکستان کی پہلی اوریجنل ویب سیریز ’چڑیلز‘ کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا۔

’چڑیلز‘ کے پہلے سیزن کی 10 قسطوں کو رواں ماہ 11 اگست کو زندگی آفیشل پر ریلیز کیا جائے گا۔

ڈائریکٹر عاصم عباسی کی ویب سیریز کی کہانی مردانہ معاشرے کی برائیاں سامنے لانے والی جاسوس خواتین کے گرد گھومتی ہے۔

پاکستان کی پہلی اوریجنل ویب سیریز میں شوہروں کی بے وفائی کے بعد جاسوس بن جانے والی چاروں خواتین اپنی جیسی دوسری عورتوں کی زندگی بچانے کے لیے کام کرتی ہیں اور بیویوں سے دھوکا کرنے والے شوہروں کو بے نقاب کرتی دکھائی دیتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 'چڑیلیں جلد آرہی ہیں'

’چڑیلز‘ اگرچہ بیویوں سے بے وفائی کرنے والے شوہروں کو بے نقاب کرنے کے لیے جاسوس بن جانے والی خواتین کی کہانی ہے، تاہم جب وہ جاسوس بن جاتی ہیں تو انہیں معاشرے کے کئی مکروہ چہرے دکھائی دیتے ہیں۔

جاسوس بن جانے والی خواتین پھر کم عمری کی شادیوں، بچوں کے ساتھ ناروا سلوک، زبردستی کی شادیوں، غربت، جرائم، رنگ و نسل کے واقعات اور خودکشی جیسے بھیانک حقائق کا سامنا کرتی ہیں۔

ویب سیریز میں ثروت گیلانی، نمرا بچا، یاسرا رضوی اور مہربانو نے مرکزی کردا ادا کیے ہیں—اسکرین شاٹ
ویب سیریز میں ثروت گیلانی، نمرا بچا، یاسرا رضوی اور مہربانو نے مرکزی کردا ادا کیے ہیں—اسکرین شاٹ

’چڑیلز‘ کے جاری کیے گئے تین منٹ سے کم دورانیے کے ٹریلر سے ویب سیریز کی کہانی کو سمجھنا تو مشکل ہے، تاہم عندیہ ملتا ہے کہ ویب سیریز میں بہت ہی اچھوتے مسائل کو سامنے لایا جائےگا۔

ٹریلر میں یہ نہیں دکھایا گیا کہ چاروں خواتین کیسے ایک دوسرے سے مل کر جاسوسی کا ادارہ کھولتی ہیں، تاہم چاروں کو فیشن ہاؤس کے نام پر جاسوسی ادارہ چلاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: شوہروں کی بے وفائی سے پردہ اٹھاتی بہادر بیویوں کی کہانی ’چڑیلز‘

شوہروں کی بی وفائی کے بعد جاسوس بننے والی چاروں خواتین میں سے ایک وکیل ہوتی ہے، دوسری باکسر، تیسری ویڈنگ پلانر اور چوتھی اپنے شوہر کی قاتل ہوتی ہیں۔

ٹریلر میں فیشن ہاؤس کے نام پر جاسوسی کا ادارہ چلانے والی چاروں خواتین کو اپنے منصوبے کو آگے بڑھانے کے لیے درجنوں خواتین کو فیشن اور ماڈلنگ کے نام ملازمت پر رکھتے ہوئے بھی دکھایا گیا ہے۔

فیشن کے نام جاسوسی کا ادارہ چلانے والی چاروں خواتین کو برقع پہن کر بیویوں سے بے وفائی کرنے والے شوہروں کی جاسوسی کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے.

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024