• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

لاہور: فائرنگ سے جاں بحق پنجاب یونیورسٹی کے سابق ایڈیشنل کنٹرولر کی نماز جنازہ ادا

وہ نامعلوم مسلح افراد کی  فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہوگئے تھے— فائل فوٹو: پنجاب یونیورسٹی فیس بک
وہ نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہوگئے تھے— فائل فوٹو: پنجاب یونیورسٹی فیس بک

لاہور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے پنجاب یونیورسٹی کے سابق ایڈیشنل کنٹرولر احمد علی کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔

امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے احمد علی چٹھہ کی نماز جنازہ ادا پڑھائی جس میں بڑی تعداد میں جامعہ پنجاب کے پروفیسرز و دیگر سیاسی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق پنجاب یونیورسٹی کے سابق ایڈیشنل کنٹرولر گزشتہ روز مبینہ طور پر مصطفیٰ ٹاؤن میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہوگئے تھے۔

65 سالہ احمد علی چٹھہ پر اس وقت حملہ ہوا جب وہ اپنی رہائش گاہ سے پنجاب یونیورسٹی کے احاطے میں واقع اپنے ڈیری فارم جارہے تھے۔

مزید پڑھیں: لاہور: فائرنگ سے جاں بحق پنجاب یونیورسٹی کے سابق ایڈیشنل کنٹرولر کی نماز جنازہ ادا

ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ جب علی احمد، اعظم گارڈن کے قریب پہنچے تو موٹرسائیکل پر سوار 2 مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کی اور موقع سے فرار ہوگئے۔

انہوں نے بتایا کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی جہاں معلوم ہوا کہ سر میں گولی لگنے کے سبب علی احمد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے تھے۔

پولیس اہلکار نے ان کے بھائی اشرف کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ علی احمد کو شاید کچھ مقامی افراد کی جانب سے دشمنی کی بنا پر قتل کیا گیا۔

دوسری جانب پولیس، حملہ آوروں کی شناخت کے لیے جائے وقوعہ پر نصب سی سی ٹی وی کیمرے سے فوٹیج اکٹھا کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔   پولیس نے بتایا کہ ان کے بھائی اشرف کی شکایت پر نامعلوم قاتلوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، پولیس نے مزید بتایا کہ ان کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کیا گیا تھا۔

آفیسرز ایسوسی ایشن کی مذمت

دوسری جانب پنجاب یونیورسٹی کے سابق ایڈیشنل کنٹرولر احمد علی چٹھہ کے قتل پر آفیسرز ایسوسی ایشن کی جانب سے مذمت کا اظہار کیا گیا۔

ایسوسی ایشن کے صدر جلیل طارق نے کہا کہ ہم احمد علی چٹھہ کے قتل کی سخت مذمت کرتے ہیں، آئی جی پولیس واقعے کا فوری نوٹس لے کر قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کریں۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب یونیورسٹی میں 2 طلبہ تنظمیوں میں تصادم، 15 زخمی

جلیل طارق نے مطالبہ کیا کہ احمد علی چٹھہ کے قاتلوں کو فوری گرفتار کر کے سخت سزا دی جائے۔

لائبریرینز ایسوسی ایشن کی مذمت

علاوہ ازیں پنجاب یونیورسٹی کے سابق ایڈیشنل کنٹرولر احمد علی چٹھہ کے قتل پر لائبریرینز ایسوسی ایشن نے بھی مذمت کی۔

صدر لائبریرینز ایسوسی ایشن سیف الرحمن نے کہا کہ احمد علی چٹھہ کے قتل کی سخت مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ آئی جی پولیس واقعے کا فوری نوٹس لے کر قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کریں اور قاتلوں کو سخت سزا دیں۔

ساتھ ہی پنجاب یونیورسٹی کے سابق ایڈیشنل کنٹرولر احمد علی کے بہیمانہ قتل پر وائس چانسلر و دیگر نے اظہار مذمت کیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024