میکسیکو، شرح اموات کے لحاظ سے برطانیہ کو پیچھے چھوڑ کر تیسرے نمبر پر آگیا
میکسیکو کی وزارت صحت نے تصدیق کی ہے کہ کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 46 ہزار 688 ہوگئی جس کے بعد میکسیکو، شرح اموات کے لحاظ سے برطانیہ کو پیچھے چھوڑ کر تیسرے نمبر پر آگیا۔
رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق میکسیکو کی وزارت صحت کے مطابق ایک دن میں ملک میں 8 ہزار 458 کیسز کی تصدیق ہوئی اور مزید 688 اموات ہوئیں جس کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 24 ہزار 637 جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 46 ہزار 688 ہوگئی۔
علاوہ ازیں میکسیکو کی حکومت کے مطابق متاثرہ افراد کی تعداد مصدقہ کیسز سے کافی زیادہ ہے۔