• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

سرفراز احمد کی امامت میں قومی کرکٹرز کی نماز عید

شائع August 1, 2020 اپ ڈیٹ August 10, 2020
قومی کرکٹرز نے انگلینڈ کے شہر ڈربی کےہوٹل میں نماز ادا کی—فوٹو: پی سی بی
قومی کرکٹرز نے انگلینڈ کے شہر ڈربی کےہوٹل میں نماز ادا کی—فوٹو: پی سی بی

انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے برطانیہ میں موجود قومی کرکٹرز نے سرفراز احمد کی امامت میں عیدالاضحٰی کی نماز ادا کی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے ٹوئٹر پر قومی کرکٹرز کی جانب سے نماز عید کی ادائیگی کی تصاویر بھی شیئر کی گئیں۔

تصاویر میں قومی کرکٹرز کو ہوٹل میں ہی نماز عید ادا کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

پی سی بی کے مطابق قومی کرکٹرز نے انگلینڈ کے شہر ڈربی کے ہوٹل میں نماز کی ادائیگی کی اور نماز کے بعد کرکٹرز نے مذکورہ ہوٹل میں ہی آرام کیا۔

پی سی بی کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر میں قومی کرکٹرز کو نماز کے اجتماع کے موقع پرایک دوسرے سے عید ملتے اور سیلفی بنواتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

خیال رہے کہ قومی ٹیم اس وقت برطانیہ میں موجود ہے اور وہ رواں ماہ 5 اگست سے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کا آغاز کرے گی، جس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچز بھی ہوں گے۔

علاوہ ازیں عید کے موقع پر پی سی بی کی جانب سے قومی کرکٹرز کا ایک ویڈیو پیغام بھی جاری کیا گیا، جس میں مرد و خواتین کرکٹرز نے عوام کو عید کی مبارک باد پیش کی۔

یہ بھی پڑھیں: انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے پاکستان کے 20 رکنی حتمی اسکواڈ کا اعلان

ویڈیو میں معروف کرکٹرز نے عوام کو کورونا کے باعث عید الاضحیٰ کے موقع پر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کرتے ہوئے پرمسرت موقع پر غریب افراد کو یاد رکھنے کی گزارش بھی کی۔

خواتین کرکٹرز نے بھی اپنے مداحوں کو پرمسرت موقع پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کورونا کے باعث احتیاط اختیار کرنے کی اپیل کی۔

جہاں کرکٹرز نے پی سی بی کی ویڈیو میں مداحوں کو عید کی مبارک باد پیش کی، وہیں انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعےبھی مداحوں کو پرمسرت موقع پر مبارک دی۔

کرکٹر اظہر علی نے بھی پی سی بی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے اپنی مختصر ٹوئٹ میں مداحوں کو عید کی مبارک دی۔

عماد وسیم نے عید نماز کی ادائیگی کے بعد ساتھی کرکٹرز کے ساتھ انگلینڈ میں کھچوائی گئی تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو عید مبارک دی۔

حسن علی نے بھی مداحوں کے لیے پرمسرت موقع پر نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مبارک باد پیش کی۔

محمد عامر نے بھی ساتھی کرکٹرز کے ساتھ کھچوائی گئی سیلفی شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو عید کی مبارک باد پیش کی۔

بابر اعظم نے پرمسرت موقع پر اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو حج اور عید کی مبارک باد پیش کی اور ساتھ ہی عوام کو سنت ابراہیمی کی بہتر ادائیگی کے لیے بھی پیغام دیا۔

وہاب ریاض نے بھی ساتھی کرکٹرز کے ساتھ انگلینڈ میں کھچوائی گئی تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو عید مبارک دی۔

یاسر شاہ نے ٹوئٹر پر تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو مختصر پیغام میں عید مبارک دی۔

بلے باز آصف علی نے بھی مداحوں کے لیے پرمسرت موقع پر نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں عید مبارک دی۔

سرفراز احمد نے بھی ساتھی کرکٹرز کے ساتھ کھچوائی گئی تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو مبارک باد پیش کی۔

ساتھ ہی سرفراز احمد نے اپنے بیٹے عبداللہ کی مختصر ویڈیو بھی شیئر کی، جس میں وہ قربانی کی گائے کو لے جاتے ہوئے ڈر کے مارے بولتے دکھائی دے رہے ہیں کہ ’یہ مجھے کھائی گی کیا‘؟

سرفراز احمد نے بیٹے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے مسکراتے ہوئے بیٹے کو مخاطب ہوتے لکھا کہ نہیں بیٹا وہ آپ کو نہیں کھائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024