• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

شوبز شخصیات کی مداحوں کو عید کی مبارک، احتیاط برتنے کی اپیل

شائع August 1, 2020
متعدد شخصیات نے عوام کو سادگی سے عید منانے کی اپیل کی—فائل فوٹو: فیس بک
متعدد شخصیات نے عوام کو سادگی سے عید منانے کی اپیل کی—فائل فوٹو: فیس بک

کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں عید الاضحٰی بھی سادگی سے منائی جا رہی ہے، ملک بھر میں ہونے والے عید کے اجتماعات میں بھی سماجی فاصلوں کو برقرار رکھا گیا۔

حکومت نے بھی عوام کو کورونا کے باعث احتیاط برتنے کی ہدایات کر رکھی ہیں جب کہ سنت ابراہیمی کے لیے بھی حکومت نے اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجر (ایس او پی) جاری کر رکھی ہیں۔

وبا کے باعث جہاں عید کے کچھ رنگ پھیکے ہیں، وہیں معروف شخصیات نے بھی عوام کو پرمسرت موقع پر مبارک دیتے ہوئے مداحوں کو احتیاط برتنے کی اپیل بھی کی۔

معروف گلوکار شہزاد رائے نے عید سے قبل کورونا سے بچاؤ کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے والے اپنے اینیمیٹڈ وژوئل گانے کی ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو عید کی مبارک باد دی۔

ساتھ ہی گلوکار نے مداحوں کو وبا کے باعث احتیاط برتنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ چھوٹی عید پر لوگوں نے احتیاط نہ کرکے بڑی تباہی کی تھی، دیکھتے ہیں کہ بڑی عید پر عوام کیا کرتے ہیں؟

اداکار ہمایوں سعید نے بھی شہزاد رائے کا گانا شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو عید کی مبارک باد دی اور ساتھ ہی عوام سے احتیاط کرنے کی اپیل بھی کی۔

اداکار نے پنجابی میں لکھا کہ عید سادگی نال مناؤ تے اپنے آپ نوں اور اپنے گھر والیاں نوں محفوظ رکھو!۔

اداکارہ حمیمہ ملک نے بھی مداحوں کو پرمسرت موقع پر مبارک باد پیش کی اور ساتھ ہی انہوں نے مسلمانوں کو حج کی مبارک باد بھی پیش کی۔

حمزہ علی عباسی نے بھی اپنی ٹوئٹ میں مداحوں کو مختصر پیغام میں عید اور حج کی مبارک باد پیش کی۔

وینا ملک نے بھی اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو عید کی مبارک دی۔

اداکارہ عائزہ خان نے بھی اپنی مختصر ٹوئٹ میں مداحوں کو پرمسرت موقع پر مبارک باد پیش کی۔

معروف اداکارہ صبا قمر نے بھی مداحوں کو مختصر پیغام میں عید کی مبارک باد پیش کی۔

فیروز خان نے بھی اپنی قرآن پاک کی تلاوت والی تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو حج اور عید کی مبارک باد دی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024