• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:02pm Isha 6:29pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:02pm Isha 6:29pm

اس عید پر'ارطغرل غازی' پاکستانیوں کو خاص راز بتانے آرہے ہیں

شائع July 31, 2020
ڈرامے کے مرکزی اداکار کا اردو میں انٹرویو پی ٹی وی پر نشر کیا جائے گا—فوٹو: انسٹاگرام
ڈرامے کے مرکزی اداکار کا اردو میں انٹرویو پی ٹی وی پر نشر کیا جائے گا—فوٹو: انسٹاگرام

پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) پر نشر ہونے والا شہرہ آفاق ترک ڈراما 'ارطغرل غازی' اور اس کے اداکار تو پہلے ہی پاکستانیوں کے دلوں میں جگہ بنا چکے تھے۔

مگر اب گزرتے وقت کے ساتھ ترک ڈرامے کی کاسٹ اور پاکستانی عوام میں رشتہ مزید گہرا ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔

حال ہی میں جہاں 'ارطغرل غازی' کی مرکزی اداکارہ ایسرا بلگچ موبائل برانڈ کی سفیر بنی تھیں، وہیں وہ جلد ہی ایک اور موبائل نیٹ ورک کے اشتہار میں دکھائی دیں گی۔

ایسرا بلگچ کیو موبائل پاکستان کی سفیر بننے کے بعد جلد جاز کے اشتہار میں بھی دکھائی دیں گی، جس کی ایک روز قبل ہی انہوں نے انسٹاگرام پر جھلک شیئر کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: 'حلیمہ سلطان' نے پاکستان میں کس نمبر ون کو تلاش کرلیا؟ آپ بھی جان لیں

ایسرا بلگچ کی طرح 'ارطغرل غازی' کے بہادر سپاہی 'ترگت' بھی عید قرباں کے موقع پر نجی ٹی وی اے آر وائے نیوز کے پروگرام میں شریک ہوں گے اور پاکستانی مداح ان کے انٹرویو کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

لیکن پاکستانیوں کے لیے ایک اور خوشخبری یہ ہے کہ اس عید پر خود 'ارطغرل غازی' بھی پاکستانیوں کو اپنی زندگی اور ڈرامے کی کہانی اور کئی راز بتانے ٹی وی پر آ رہے ہیں۔

جی ہاں، 'ارطغرل غازی' کے مرکزی اداکار انجین التان دوزیتان بھی اس عید پر پی ٹی وی کے مہمان بنیں گے اور سرکاری ٹی وی ترک اداکار کا اردو میں انٹرویو نشر کرے گا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

پی ٹی وی کی جانب سے ٹوئٹر پر انجین التان دوزیتان کے انٹرویو کی شیئر کی گئی مختصر ویڈیو کے ساتھ بتایا گیا کہ ترک اداکار کا انٹرویو عید کے پہلے دن شام ساڑھے 7 بجے نشر کیا جائے گا۔

پی ٹی وی نے ترک اداکار کے ترجمے کیے گئے انٹرویو کی تھوڑی سی جھلک بھی شیئر کی، جس میں وہ اردو میں دل، دل پاکستان کا نعرہ لگانے کے ساتھ اپنے پاکستانی مداحوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: 'ارطغرل غازی' کے سپاہی 'ترگت' عید پر پاکستانیوں کے مہمان بنیں گے

انٹرویو کی مختصر ویڈیو میں ترک اداکار کو اپنی زندگی اور ارطغرل غازی کی شوٹنگ کے دوران پیش آنے والے واقعات کو بیان کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

مختصر ویڈیو میں انجین التان دوزیتان بتاتے سنائی دیتے ہیں کہ انہوں نے ارطغرل غازی کی شوٹنگ کے لیے 6 سال تک کام کیا اور انہوں نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ انہیں مذکورہ ڈرامے کے ہدایت کار کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا۔

انٹرویو کے ٹیزر میں انجین التان دوزیتان ڈرامے کی شوٹنگ کا ایک واقعہ بتاتے ہیں کہ جب وہ ایک لڑائی کا منظر شوٹ کرنے والے تھے تو ان کے مخالف نے شوٹنگ شروع ہونے سے قبل ہی ان پر وار کردیا تھا جس وجہ سے ان کا سر اور چہرہ خون سے لہو لہان ہوگیا۔

انہوں نے بتایا کہ شوٹنگ کے دوران کئی ایسے واقعات پیش آئے، جن کے دوران انہیں دکھ اور درد بھی محسوس ہوا، تاہم کچھ واقعات میں انہیں خوشی بھی محسوس ہوئی۔

انجین التان دوزیتان کا مذکورہ انٹرویو یکم اگست کو عید قرباں کے پہلے دن شام کو ساڑھے 7 بجے پی ٹی وی ہوم پر نشر کیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024