• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:48pm
  • LHR: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:48pm
  • LHR: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

'حلیمہ سلطان' نے پاکستان میں کس نمبر ون کو تلاش کرلیا؟ آپ بھی جان لیں

شائع July 30, 2020 اپ ڈیٹ July 31, 2020
ڈرامے میں ایسرا بلگچ نے حلیمہ خاتون کا کردار نبھایا — فوٹو: اسکرین شاٹ
ڈرامے میں ایسرا بلگچ نے حلیمہ خاتون کا کردار نبھایا — فوٹو: اسکرین شاٹ

ڈرامے دیریلیش ارطغرل میں کام کرنے والے اداکار اب پاکستان بھر میں مقبول ہوچکے ہیں خاص طور پر مرکزی کردار ادا کرنے والے انجین التان دوزیتان اور حلیمہ سلطان کے روپ میں نظر آنے والی ترک اداکارہ ایسرا بلگچ۔

کچھ دن پہلے ایسرا بلگچ نے ایک سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹ پر ایک پیغام میں کہا تھا کہ 'میں نے پاکستان میں اپنا نمبر ون تلاش کرلیا'، جس نے ان کے مداحوں کو چونکا دیا تھا۔

اس بارے میں لوگوں نے متعدد اندازے لگائے تھے اور اب اداکارہ نے اس جملے کے پیچھے چھپی وجہ بھی ٹوئٹ اور انسٹاگرام کے ذریعے بتادی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 'حلیمہ سلطان' پہلی بار ایک پاکستانی کمپنی کی برانڈ ایمبیسڈر مقرر

اس بار انہوں نے ٹوئٹ اور انسٹاگرام پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ 'میرے خیال میں اب وقت ہے کہ دنیا کو بتادو'۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

درحقیقت یہ پاکستانی موبائل کمپنی جاز کے اشتہار کا حصہ ہے جس کے لیے ایسرا بلگچ کی خدمات حاصل کی گئیں اور اس کی تصویر کو انہوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔

جاز ڈیجیٹل کی جانب سے بھی انسٹاگرام اور ٹوئٹر پر اس تصویر کے ساتھ لکھا کہ 'ایسا لگتا ہے کہ ہم نے بھی اپنا نمبرون تلاش کرلیا ہے'۔

رواں ماہ ہی ترک اداکارہ نے اسمارٹ فون کمپنی کیو موبائل کے برانڈ ایمبیسڈر بننے کا بھی اعلان کیا تھا۔

اس موقع پر کمپنی کا کہنا تھا کہ وہ پہلا پاکستانی برانڈ ہے جس نے ارطغرل ڈرامے سے شہرت پانے والی اداکارہ کو اپنے نئے فون کی مہم کا حصہ بنایا ہے۔

فوٹو بشکریہ کیو موبائل فیس بک پیج
فوٹو بشکریہ کیو موبائل فیس بک پیج

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ڈان کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں ترک اداکارہ نے انکشاف کیا تھا کہ وہ جلد ہی پاکستان کے 3 معروف برانڈز کے ساتھ کام کا آغاز کرنے والی ہیں۔

مزید پڑھیں: ارطغرل غازی کی حلیمہ کو پاکستانیوں کا 'اخلاقیات' کا درس

ڈان آئیکون کو دیے گئے انٹرویو میں ایسرا بلگچ نے بتایا تھا کہ وہ پہلی بار پاکستان کے 3 معروف برانڈز کے ساتھ کام کریں گی تاہم اس حوالے سے انہوں نے مزید تفصیلات بتانے سے انکار کردیا تھا۔

ترک اداکارہ کو کیو موبائل کی جانب سے سفیر مقرر کیے جانے پر کچھ پاکستانی اداکاروں کی جانب سے تنقید بھی کی گئی تھی۔

یاسر حسین وہ پہلی شوبز شخصیت بنے تھے جنہوں نے چند دن قبل ترک اداکارہ ایسرا بیلگچ کو پاکستانی موبائل کیو کی جانب سے سفیر مقرر کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

انسٹاگرام فوٹو
انسٹاگرام فوٹو

یاسر حسین نے ایسرا بیلگچ کے ڈرامے ارطغرل غازی کو بھی پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) پر نشر کرنے کی مخالفت کی تھی۔

یاسر حسین نے ایسگرا بیلگچ کو کیو موبائل کا سفیر مقرر کیے جانے کے بعد اپنی انسٹاگرام اسٹوریز میں سوالات اٹھائے تھے کہ کیا کوئی پاکستانی اداکارہ اس قابل نہیں تھی کہ انہیں امبیسڈر مقرر کیا جائے؟

یاسر ٰحسین نے مداحوں سے سوال کیا تھا کہ کیا انہیں لگتا کہ پاکستانی برانڈ کی سفیر پاکستانی اداکارہ ہی ہونی چاہیے؟ نہ بھارتی، نہ ترکش، ساتھ ہی انہوں نے پاکستان زندہ آباد کا نعرہ بھی لگایا۔

یاسر حسین سے ایمن اور منال خان سمیت دیگر چند شخصیات نے بھی اتفاق کیا تھا، تاہم بعد ازاں عائشہ عمر، آغا علی، اعجاز اسلم اور بلال اشرف سمیت دیگر شوبز شخصیات نے ایسرا بیلگچ کو پاکستانی موبائل برانڈ کا ایمبیسڈر بنائے جانے کی حمایت کی تھی۔

تبصرے (1) بند ہیں

ذیشان Jul 31, 2020 05:02pm
اسلام علیکم جناب رزق کا مالک اللّٰہ تعالیٰ ہیں اس میں میں اور آپ کچھ نہیں کر سکتے اللّٰہ تعالیٰ جو کرتے ہیں بہتر کرتے ہیں بیشک اللہ تعالیٰ سے بڑا کوئی نہیں

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2024
کارٹون : 20 دسمبر 2024