• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

ریس کے شیدائیوں نے مقابلہ دیکھنے کیلئے کرینیں کرائے پر لے لیں

شائع July 30, 2020
ہر کرین کے پلیٹ فارم پر 3 سے 4 افراد سوار ہوئے —تصویر بشکریہ آڈیٹی سینٹرل
ہر کرین کے پلیٹ فارم پر 3 سے 4 افراد سوار ہوئے —تصویر بشکریہ آڈیٹی سینٹرل

پولینڈ کے شہر لیوبلِن میں کورونا وبا کے باعث عائد پابندیوں کے پیشِ نظر ریس کے شیدائیوں نے ریس دیکھنے کے لیے کرینیں کرائیں پر لے لیں۔

آڈیٹی سینٹرل پر شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق کورونا کے سبب سماجی فاصلے کی احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے صرف 25 فیصد تماشائیوں کو ریس ارینا کے اندر داخلے کی اجازت دی گئی تھی۔

تاہم کچھ تماشائیوں نے ایرینا میں داخل ہوئے بغیر ریس سے لطف اٹھانے کا انوکھا ہی انداز اختیار کیا اور تعمیراتی مقاصد کے لیے استعمال ہونے والی کرینوں پر سوار ہو کر ریس دیکھی۔

یہ بھی دیکھیں: میچ کے دوران تماشائی ایک دوسرے سے الجھ پڑے

اس مقصد کے لیے 21 کرینیں کرائے پر لی گئیں اور ہر کرین کے پلیٹ فارم پر 3 سے 4 افراد سوار ہوئے جس کے بعد انہیں اسٹیڈیم سے اوپر کر کے مقابلہ دکھایا گیا۔

تماشائیوں کے ریس سے محظوظ ہونے کے انوکھے طریقے کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

تماشائیوں نے 21 کرینوں پر سوار ہو کر ریس سے لطف اٹھایا—تصویر بشکریہ آڈیٹی سینٹرل
تماشائیوں نے 21 کرینوں پر سوار ہو کر ریس سے لطف اٹھایا—تصویر بشکریہ آڈیٹی سینٹرل

پولینڈ کی کھیلوں کی ویب سائٹ کے مطابق رواں برس نیشنل اسپیڈ وے ایکسٹرا لیگ کے آغاز کے وقت اسٹیڈیم کے باہر صرف 3 کرینیں دیکھی گئی تھیں۔

تاہم ہر ریس کے بعد کرینوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا گیا جو آخری میچ میں 21 تک پہنچ گئی۔

مزید پڑھیں: کس ملک میں زیادہ تماشائی ٹیسٹ میچ دیکھنے آتے ہیں؟

کرین کو تفریح کے لیے استعمال کرنے کا آئیڈیا دینے والے شخص کا کہنا تھا ان کے پاس شائقین کی طرف سے موصول ہونے والی درخواستوں کی بھرمار ہوگئی ہے۔

یہ پہلا موقع نہیں جب کسی کھیل کے شائقین نے مقابلہ دیکھنے کے لیے کرین کا استعمال کیا ہو بلکہ اس سے پہلے ترکی کے فٹ بال کلب کے ایک پرستار نے اسٹیڈیم میں داخل ہونے پر پابندی عائد کیے جانے پر کرین کی مدد سے میچ دیکھا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024