• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

دیر بالا: دو گروہوں کے درمیان مسلح تصادم، 9 افراد ہلاک

فائرنگ کا واقعہ دیر بالا کے دور دراز پہاڑی علاقے علاقے چیراگلئی میں پیش آیا—فائل فوٹو: شٹر اسٹاک
فائرنگ کا واقعہ دیر بالا کے دور دراز پہاڑی علاقے علاقے چیراگلئی میں پیش آیا—فائل فوٹو: شٹر اسٹاک

خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع دیر بالا میں دو گروہوں کے مابین فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔

پولیس نے ڈان نیوز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ دیر بالا کے دور دراز پہاڑی علاقے چیراگلئی میں پیش آیا۔

پولیس کے مطابق دونوں گروہ کے درمیان جنگل کی ملکیت پر تنازع تھا جس پر ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں دونوں کا جانی نقصان ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: دیر میں بم دھماکا، 3 افراد جاں بحق

دیر کے ڈسٹرک پولیس افسر (ڈی پی او) میاں نصیب جان نے کہا کہ واقعے کے نتیجے میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق 9 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہوئے۔

زخمیوں اور لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال دیر منتقل کردیا گیا۔

ڈی پی او کا مزید کہنا تھا کہ دونوں گروہ کسی جنازے میں شرکت کر کے واپس آرہے تھے جب آپس میں تلخ کلامی کے بعد فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔

دونوں فریقین کے مابین جھڑپ کے بعد پولیس نفری علاقے میں پہنچی اور پہاڑی علاقے کو چاروں طرف سے گھیرے میں لے کر ملزمان کے خلاف سخت آپریشن شروع کیا۔

مزید پڑھیں: ملتان: دو گروہوں میں تصادم، فائرنگ کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق

گزشتہ برس 5 جون کو ملتان کی تحصیل جلال پور پیروالا میں معمولی تنازع پر دوگروہوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق اور 13 شدید زخمی ہوگئے تھے۔

قبل ازیں صوبہ بلوچستان کے علاقے تربت میں دو مسلح گروہوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک ہو ئے تھے۔

اسی طرح صوبہ سندھ کے علاقے خیر پور میں زمین کے تنازع پر دو گروہوں میں مسلح تصادم ہوا جو 4 افراد کی ہلاکت کا سبب بنا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024