• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

پشاور میں 4 سال بعد پولیو کا پہلا کیس رپورٹ

شائع July 30, 2020
پشاور کے ساڑھے چار سالہ بچے میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے— فائل فوٹو: اے پی
پشاور کے ساڑھے چار سالہ بچے میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے— فائل فوٹو: اے پی

خیبر پختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں ساڑھے چار سال کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے اور علاقے میں یہ گزشتہ چار سالوں میں پولیو کا پہلا کیس ہے۔

پاکستان میں پولیو کے کیسز رپورٹ ہورہے ہیں اور اب صوبائی دارالحکومت پشاور میں بھی کیس رپورٹ ہوا ہے۔

مزید پڑھیں: خیبرپختونخوا میں پولیو وائرس کی معدوم قسم کے کیسز کی تشخیص کا سلسلہ جاری

پولیو ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق پشاور میں یہ چار سالوں کے دوران پشاور میں پولیو کا پہلا کیس ہے اور صوبائی دارالحکومت میں پولیو کا آخری کیس 2016 میں رپورٹ ہوا تھا۔

نیا پولیو کیس پشاور کے علاقے سفید ڈھیری سے سامنے آیا ہے جہاں متاثرہ بچوں کے نمونے 13 جولائی کو ٹیسٹ کے لیے لیبارٹری کو بھجوائے گئے تھے۔

ٹیسٹ کے نتائج کے مطابق سفید ڈھیری کے 56 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے ساتھ ہی 2020 میں اب تک خیبرپختونخوا میں پولیو کیسز کی تعداد 22 ہوگئی۔

اس نئے کیس کے بعد رواں سال ملک بھر میں پولیو کیسز کی تعداد 61 ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا میں پولیو کے 3 نئے کیسز کی تصدیق

یاد رہے کہ 30 دسمبر کو وزارت قومی صحت کے انسداد پولیو پروگرام نے دعویٰ کیا تھا کہ پولیو پروگرام گزشتہ 6 ماہ میں کئی تنازعات کا سامنا کرنے کے بعد آخر کار اپنی 'درست سمت پر گامزن' ہے۔

انسداد پولیو پروگرام نے دعویٰ کیا تھا کہ دسمبر میں انسداد پولیو مہم کے دوران 100 فیصد سے زائد بچوں کو ویکسین پلائی گئی اور ملک بھر میں 3 کروڑ 96 لاکھ بچوں کے ہدف کے مقابلے میں 4 کروڑ 39 بچوں کو ویکسین پلائی گئی۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ سال 2019 میں پولیو کے 147 کیسز جبکہ سال 2018 میں 12 اور سال 2017 میں صرف 8 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024