• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:33pm Maghrib 5:10pm
  • ISB: Asr 3:34pm Maghrib 5:12pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:33pm Maghrib 5:10pm
  • ISB: Asr 3:34pm Maghrib 5:12pm

اوگرا کی پیٹرول، ڈیزل کی قیمتوں میں 7 سے 9 روپے فی لیٹر اضافے کی سفارش

شائع July 30, 2020
رپورٹ کے مطابق پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 سے 5 روپے تک اضافے کی توقع کی جارہی ہے — فائل فوٹو: اے ایف پی
رپورٹ کے مطابق پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 سے 5 روپے تک اضافے کی توقع کی جارہی ہے — فائل فوٹو: اے ایف پی

اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے آئندہ ماہ کے لیے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) کی قیمتوں میں تقریباً 7 سے 9 روپے فی لیٹر جبکہ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل (ایل ڈی او) کی قیمتوں میں تقریباً 6 روپے اضافے کی تجویز دی ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق تاہم حکومت کی جانب سے پیٹرولیم لیوی کی شرح میں کمی کرکے پیٹرول اور ایچ ایس ڈی کی قیمت میں 4 سے 5 روپے تک اضافے کی توقع کی جارہی ہے جبکہ مٹی کے تیل اور ایل ڈی او کی قیمت میں تقریباً 6 روپے فی لیٹر اضافے کی اجازت دیے جانے کا امکان ہے۔

اس حوالے سے باخبر ذرائع نے بتایا کہ اوگرا، جسے گزشتہ ماہ پیٹرولیم کی قیمتوں میں ایڈجسٹمنٹ میں نظرانداز کیا گیا تھا، اس بار انہوں نے پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) کی موجودہ ٹیکس کی شرح اور درآمدی لاگت پر مبنی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے لیے حکومت کو ایک ورکنگ پیپر ارسال کیا۔

مزید پڑھیں: اوگرا نے پیٹرول کی فراہمی تعطل پر 6 آئل مارکیٹنگ کمپنیز کو شوکاز نوٹس جاری کردیا

ذرائع نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے پیٹرولیم لیوی کی شرح کو کم کرکے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 سے 5 روپے فی لیٹر تک اضافہ جبکہ مٹی کے تیل اور لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں فی لیٹر 6 روپے اضافے کی اجازت دینے کا امکان ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ پروگرام کی بحالی پر غور اور عیدالاضحیٰ کے موقع پر سیاسی دباؤ کے باعث وزارت خزانہ اور پیٹرولیم کے درمیان اتفاق رائے نہیں ہوسکا کیونکہ گزشتہ ماہ کے 27 سے 66 فیصد کے اچانک دھچکے کے باعث بہت زیادہ تنقید کی گئی تھی۔   تاہم پالیسی فیصلے کے علاوہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو سیاست سے دور رکھنے اور اوگرا کے ذریعے قیمتوں کو حتمی شکل دینے کے لیے بھی دلائل دیے گئے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ یہ معاملہ کسی حتمی اعلان سے قبل فیصلے کے لیے وزیر اعظم عمران خان کے سامنے پیش کیا جائے گا۔   پیٹرول کی ایس-ڈپو قیمت کا تخمینہ موجودہ 100.10 روپے فی لیٹر کے بجائے 107.11 روپے ہے، جس میں 7 روپے یا 7 فیصد کا اضافہ دکھایا گیا ہے۔

موجودہ ٹیکس کی شرح اور پی ایس او کی درآمدی لاگت کی بنیاد پر ایکس-ریفائنری یا امپورٹ پیریٹی کی قیمت میں تقریباً 552 روپے فی لیٹر کیا گیا تھا یہ مصنوعات زیادہ تر نجی ٹرانسپورٹ، چھوٹی گاڑیوں اور 2 پہیوں والی گاڑیوں میں استعمال ہوتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرول کی قیمتوں کا طریقہ کار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ

دوسری جانب ہائی اسپیڈ ڈیزل کی ایکس-ڈپو قیمت کا تخمینہ، موجودہ 101.46 روپے فی لیٹر سے بڑھ کر 111 روپے فی لیٹر ہے ، جس میں 9.55 روپے فی لیٹر یا 9 فیصد اضافہ کیا ہے۔

علاوہ ازیں ڈیزل کی ایکس- یفائنری لاگت کا تخمینہ اب 51 روپے فی لیٹر ہے، ایچ ایس ڈی زیادہ تر ہیوی ٹرانسپورٹ اور زرعی انجنز جیسا کہ ٹرکس، بس، ٹریکٹرز، ٹیوب ویلز اور تھریشرز وغیرہ میں استعمال ہوتا ہے۔   مٹی کے تیل کی ایکس-ڈپو قیمت کا تخمینہ 59.06 روپے فی لیٹر کے بجائے 65.32 روپے ہے، جس میں فی لیٹر 6.26 روپے یا 11 فیصد کا اضافہ کیا گیا ہے۔

اس کے ساتھ ہی لائٹ ڈیزل آئل کی ایکس-ڈپو قیمت کا تخمینہ 55.98 روپے فی لیٹر کے بجائے 62.20 روپے فی لیٹر ہے جس میں 6.22 روپے فی لیٹر یا تقریبا 11 فیصد کا اضافہ دکھایا گیا ہے۔

خیال رہے کہ لائٹ ڈیزل آئل زیادہ تر آٹے کی چکیوں اور کچھ پاور پلانٹس میں استعمال ہوتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024