• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

ابوظبی میں عیدالاضحیٰ پر تقریب منعقد کرنے پر 10ہزار درھم جرمانہ عائد

شائع July 29, 2020
ابوظبی انتظامیہ نے عوام کو عیدالاضحیٰ پر رشتے داروں سے ملاقات سے گریز کرنے کا مشورہ دیا ہے— فائل فوٹو: اے ایف پی
ابوظبی انتظامیہ نے عوام کو عیدالاضحیٰ پر رشتے داروں سے ملاقات سے گریز کرنے کا مشورہ دیا ہے— فائل فوٹو: اے ایف پی

متحدہ عرب امارات کے شہر ابوظبی میں عیدالاضحیٰ پر تقریب منعقد کرنے والے کو 10ہزار درھم جرمانہ ادا کرنا ہو گا جبکہ تقریب کے شرکا پر بھی 5 ہزار درھم جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

ابوظبی پولیس نے عیدالاضحیٰ کی مناسبت سے تازہ وارننگ جاری کی ہے جس کے تحت خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کے ساتھ ساتھ بھاری جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: آئی پی ایل 2020 متحدہ عرب امارات میں 19 ستمبر سے شروع ہوگی

پولیس نے یہ وارننگ کورونا وائرس کے باعث جاری کی ہے تاکہ شہر میں تقریبات کے نتیجے میں وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔

اس سلسلے میں عوام کو ذمے داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے گھروں میں رہ کر عید منانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ان پابندیوں کی خلاف ورزی اور کسی بھی تقریب، دعوت یا محفل منعقد کرانے پر میزبان پر 10 ہزار درھم اور شرکا پر فی کس 5 ہزار درھم جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

حکام نے کہا کہ عوام کو عید کے دنوں میں بھی سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کی ضرورت ہے اور وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے خصوصاً عیدالضحیٰ کے چار روز کی تعطیات کے دوران کسی بھی خاندانی تقریب سے گریز کریں۔

اس سلسلے میں عوام سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ حکام سے مکمل تعاون کریں اور کسی بھی تقریب کے انعقاد کی صورت میں متعلقہ اداروں کو مطلع کر کے ذمے داری کا ثبوت دیں۔

یہ بھی پڑھیں: متحدہ عرب امارات: کئی ماہ کی بندش کے بعد عبادت گاہیں کھول دی گئیں

منگل کو متحدہ عرب امارات حکومت کے ترجمان ڈاکٹر عمر الحمد نے تقریب کا انعقاد کرنے والے پانچ خاندانوں کے 47 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد وارننگ جاری کرتے ہوئے عوام کو احتیاط کی ہدایت کی تھی۔ وائرس کا شکار افراد نے لاپرواہی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہ ماسک پہنے تھے اور نہ ہی سماجی فاصلے کو برقرار رکھا تھا۔

عیدالاضحی کی چھٹیوں کے پیش نظر حکومت نے عوام کو ہدایت کی کہ وہ رشتے داروں سے ملنے سے گریز کریں اور الیکٹرانک اور مواصلاتی ذرائع سے ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد دیں۔

متحدہ عرب امارات میں 59 ہزار 921 افراد وائرس سے متاثر 347 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024