• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

کورونا وائرس: عالمی ایئر لائنز آپریشنز کی جلد بحالی سے نااُمید

شائع July 29, 2020
ایئرلائنز نے 2020 سے پہلے کی سطح پر مسافروں کی بحالی کی مدت کی پیش گوئی کو ایک سال بڑھا کر 2024 کردیا ۔ فائل فوٹو:ٹوئٹر
ایئرلائنز نے 2020 سے پہلے کی سطح پر مسافروں کی بحالی کی مدت کی پیش گوئی کو ایک سال بڑھا کر 2024 کردیا ۔ فائل فوٹو:ٹوئٹر

پیرس: عالمی ایئرلائنز نے کورونا وائرس کے باعث متاثرہ آپرینشز کی بحالی کی مدت سے متعلق پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسافروں کے ٹریفک کے موجودہ بحران سے پہلے کی سطح پر واپس آنے میں توقع سے ایک سال زیادہ لگ سکتا ہے یعنی اب یہ 2024 میں بحال ہونے کی اُمید ہے۔

ایئر ٹرانسپورٹیشن ایسوسی ایشن (آئی اے ٹی اے) نے امریکا اور ترقی پذیر ممالک میں وائرس کو روکنے میں سست روی اور کارپوریٹ سفر کم ہونے کا حوالہ دیا۔

ان کے مطابق چند مارکیٹوں میں سفری رکاوٹیں اور نئی پابندیاں بھی مستقبل قریب میں اس کی بحالی کے امکانات کو کم کر رہی ہیں۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس: اماراتی ایئر لائن کا 5 ماہ بعد ایران کےلیے پہلا فضائی سفر مکمل

انہوں نے 2020 میں مسافروں کی تعداد میں کمی کی پیش گوئی کو اپریل میں کی گئی 46 فیصد کی سطح سے بڑھا کر 55 فیصد کردیا۔

آئی ٹی اے کے چیف ماہر معاشیات برائن پیئرس نے کہا کہ 'اس سال کے دوسرے نصف حصے میں ہماری امید کے برعکس سست بحالی ہوگی'۔

تنظیم نے بتایا کہ مئی میں 91 فیصد تک کمی کے مقابلے میں جون میں مسافروں کی تعداد 86.5 فیصد کم تھی۔

یہ بھی پڑھیں: ایمیریٹس ایئرلائن نے 'سخت شرائط' کے ساتھ پاکستان کیلئے پروازیں بحال کردیں

انہوں نے کہا کہ برطانیہ کی جانب سے اسپین سے آنے والے مسافروں کے لیے قرنطینہ کے حیرت انگیز اقدام نے بہت زیادہ غیر یقینی صورتحال پیدا کردی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 'بحالی میں یہ واضح طور پر ایک مسئلہ بننے والا ہے'۔

آئی اے ٹی اے نے کہا کہ امریکا اور ترقی پذیر ممالک میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے بحالی کے امکانات کمزور ہوگئے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024