• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

سونے کی فی تولہ قیمت میں 5 ہزار روپے سے زائد کا اضافہ

شائع July 27, 2020
ستمبر 2011 میں عالمی سطح پر سونے کی قیمت ایک ہزار 925 ڈالر فی اونس تک پہنچی تھی — فائل فوٹو
ستمبر 2011 میں عالمی سطح پر سونے کی قیمت ایک ہزار 925 ڈالر فی اونس تک پہنچی تھی — فائل فوٹو

عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 9 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کے بعد ملک میں بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 5100 روپے کا بڑا اضافہ ہوا۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت مزید 46 ڈالر کے اضافے سے ایک ہزار 942 ڈالر فی اونس ہوگئی جو ستمبر 2011 کے بعد تاریخ کی نئی بلند ترین سطح ہے۔

ستمبر 2011 میں عالمی سطح پر سونے کی قیمت ایک ہزار 925 ڈالر فی اونس تک پہنچی تھی۔

مزید پڑھیں: ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ دس گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ روپے سے متجاوز

مقامی مارکیٹوں میں پیر کو 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 5 ہزار 100 اور دس گرام کی قیمت میں 4 ہزار 372 روپے کا اضافہ ہوا۔

اس اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر ایک لاکھ 23 ہزار 800 روپے اور دس گرام کی قیمت ایک لاکھ 6 ہزار 138 روپے ہوگئی۔

ماہرین چین اور بھارت کی جانب سے سونے کی بڑھتی ہوئی خریداری، امریکا اور چین کے درمیان کشیدگی میں اضافے سے اہم کرنسیوں کی قدر میں کمی، سونے میں سرمایہ کاری بڑھنے اور کورونا وائرس کے باعث پیدا ہونے والے معاشی بحران کو مقامی اور بین الاقوامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ قرار دے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت بڑھ کر فی تولہ ایک لاکھ 13 ہزار 500 ہوگئی

واضح رہے کہ ماہرین اور معروف معاشی جریدے سونے کی قیمت میں مزید اضافے کے امکانات ظاہر کر رہے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024