• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

ایلون مسک نے امبر ہرڈ سے تعلقات کے الزامات پر وضاحت کردی

شائع July 27, 2020
ایلون مسک نے پہلی بار وضاحت کی—فوٹو: اسپلاش نیوز/ انسٹاگرام
ایلون مسک نے پہلی بار وضاحت کی—فوٹو: اسپلاش نیوز/ انسٹاگرام

رواں ماہ 22 جولائی کو ہولی وڈ اداکارہ 34 سالہ امبر ہرڈ نے لندن کی ہائی کورٹ میں اپنے سابق شوہر اداکار جونی ڈیپ کی جانب سے غیر ازدواجی تعلقات کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے بیان دیا تھا کہ ان کے کبھی بھی ایلون مسک اور جیمز فرانکو سے ناجائز تعلقات نہیں رہے۔

امبر ہرڈ پر ان کے سابق شوہر جونی ڈیپ کے وکلا نے لندن کی ہائی کورٹ میں کیس کی سماعت کے دوران الزامات لگائے تھے کہ اداکارہ کے 2015 اور 2016 کے درمیان دو غیر محرم مرد حضرات سے تعلقات تھے۔

دوران سماعت عدالت کو آگاہ کیا گیا تھا کہ جونی ڈیپ سے شادی کے ابتدائی ایام میں ہی امبر ہرڈ نے کاریں اور سائنسی آلات بنانے والی نجی کمپنی ٹیسلا کے مالک ایلون مسک سے ناجائز تعلقات استوار کرلیے تھے۔

عدالت کو بتایا گیا کہ امبر ہرڈ نے ایلون مسک کے علاوہ ایک اور ساتھی اداکار جیمز فرانکو سے بھی شادی کے فوری بعد ہی تعلقات استوار کرلیے تھے۔

تاہم اداکارہ نے ایسے الزامات کو مسترد کیا تھا اور کہا تھا کہ ان کے کبھی بھی دونوں افراد سے تعلقات نہیں رہے، البتہ انہوں نے دونوں سے روابط ہونے کا اعتراف کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ایلون مسک اور جیمز فرانکو سے ناجائز تعلقات نہیں رہے، امبر ہرڈ

امبر ہرڈ پر یہ الزامات جونی ڈیپ کی جانب سے برطانوی اخبار دی سن کے خلاف دائر کیے گئے ہتک عزت کے مقدمے کے دوران لگائے گئے تھے جو تاحال زیر سماعت ہے۔

اور اب مذکورہ الزامات پر ارب پتی ایلون مسک نے بھی خاموشی توڑتے ہوئے دعوٰی کیا کہ ان کے امبر ہرڈ سے کبھی بھی تعلقات نہیں رہے۔

اداکارہ نے ایلون مسک سے تعلقات کے الزامات کو بھی مسترد کیا—فوٹو: اسپلاش نیوز
اداکارہ نے ایلون مسک سے تعلقات کے الزامات کو بھی مسترد کیا—فوٹو: اسپلاش نیوز

برطانوی اخبار دی انڈیپینڈنٹ کے مطابق ایلون مسک نے نیویارک ٹائمز کو دیے گئے انٹرویو میں امبر ہرڈ اور جونی ڈیپ کے درمیان جاری قانونی جنگ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کے کبھی بھی اداکارہ سے تعلقات نہیں رہے۔

ارب پتی ایلون مسک نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ اگر جونی ڈیپ ان سے جنگ کرنا چاہتے ہیں تو وہ بھی اس کے لیے تیار ہیں۔

مزید پڑھیں: جونی ڈیپ نے قتل و دوسروں سے ’ریپ‘ کروانے کی دھمکیاں دیں، امبر ہرڈ

انہوں نے جونی ڈیپ کو مذکورہ معاملے پر جنگ کرنے کا چیلنج کرتے ہوئے تجویز بھی دی کہ وہ اور امبر ہرڈ ایک دوسرے سے اس قدر نہ لڑیں تو اچھا ہے۔

ایلون مسک نے واضح طور پر امبر ہرڈ سے تعلقات کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت اداکارہ جونی ڈیپ کی اہلیہ تھیں اور ان کے درمیان تعلقات کی خبریں بے بنیاد ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ایک اور سوال کے جواب میں ایلون مسک نے امبر ہرڈ اور ایک اور ماڈل کے ساتھ بیک وقت جنسی تعلقات استوار کرنے کے الزامات کو بھی بے بنیاد قرار دیا۔

امبر ہرڈ نے بھی ایلون مسک سے تعلقات کے الزامات کو مسترد کیا تھا—فوٹو: رائٹرز
امبر ہرڈ نے بھی ایلون مسک سے تعلقات کے الزامات کو مسترد کیا تھا—فوٹو: رائٹرز

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024