• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

کانیے ویسٹ نے گھر کی بات باہر لانے پر کم کارڈیشین سے معذرت کرلی

شائع July 27, 2020
دونوں نے 2014 میں شادی کی تھی—فائل فوٹو: اے پی
دونوں نے 2014 میں شادی کی تھی—فائل فوٹو: اے پی

حال ہی میں امریکی صدارتی انتخابات لڑنے کا اعلان کرکے لوگوں کو حیران کرنے والے معروف امریکی ریپر، گلوکار، فیشن ڈیزائنر و ارب پتی 43 سالہ کانیے ویسٹ نے 22 جولائی کو انکشاف کیا تھا کہ انہوں نے ماضی میں اہلیہ کم کارڈیشین کو طلاق دینے کا سوچا تھا۔

کانیے ویسٹ نے اپنی متعدد ٹوئٹس میں ماضی میں اہلیہ کم کارڈیشین کے حوالے سے کئی انکشافات کیے تھے لیکن بعد ازاں انہوں نے تمام ٹوئٹس ڈیلیٹ کردی تھیں۔

کانیے ویسٹ نے اپنی ایک ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ ماضی میں جب ان کی اہلیہ ان کے ساتھی ریپر و گلوکار میک مل سے ملی تھیں تب انہوں نے اہلیہ کو طلاق دینے کا سوچا تھا۔

کانیے ویسٹ نے مذکورہ معاملے پر مزید کوئی وضاحت نہیں کی تھی اور جلد ہی اپنی ٹوئٹ ڈیلیٹ بھی کردی تھیں۔

شوہر کی جانب سے ایسی باتیں ٹوئٹر پر لانے کے ایک روز بعد ہی ان کی اہلیہ کم کارڈیشین نے مداحوں کو کانیے ویسٹ کی باتوں کا برا نہ منانے اور ان سے ہمدردری کرنے کا کہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کم کارڈیشین کو طلاق دینے کا سوچا تھا، کانیے ویسٹ

خبر رساں اے پی نے بتایا تھا کہ کم کارڈیشین نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں مداحوں کو گزارش کی تھی کہ وہ ان کے شوہر کانیے ویسٹ سے محبت اور ہمدری کا اظہار کریں، کیوں کہ وہ اس وقت ذہنی مشکلات کا شکار ہیں۔

کم کارڈیشین نے اپنی پوسٹ میں لکھا تھا کہ چوں کہ حال ہی میں خود کانیے ویسٹ نے بھی اعتراف کیا ہے تو اب وہ بھی مداحوں کو آگاہ کر رہی ہیں کہ ان کے شوہر ڈپریشن اور ذہنی تناؤ اور مسائل کا شکار ہیں۔

اداکار نے ٹوئٹ کے ذریعے بیوی سے معافی مانگی—اسکرین شاٹ
اداکار نے ٹوئٹ کے ذریعے بیوی سے معافی مانگی—اسکرین شاٹ

کم کارڈیشین نے کہا کہ انہوں نے ماضی میں شوہر کی ذہنی حالت پر اس لیے بات نہیں کی کیوں کہ وہ اپنے اہل خانہ کا تحفظ چاہتی تھیں، تاہم اب انہیں لگتا ہے کہ ذہنی صحت کے مسائل کو چھپایا نہیں جا سکتا۔

انہوں نے اعتراف کیا تھا کہ کانیے ویسٹ کی ذہنی صحت کے مسائل کی وجہ سے ان کی خاندانی زندگی میں کئی مسائل بھی ہیں، تاہم اس کے باوجود انہوں نے مداحوں کو شوہر سے ہمدردی اور محبت کا اظہار کرنے کا کہا۔ اور اب خود کانیے ویسٹ نے بھی اپنے رویے پر بیوی سے معذرت کرلی۔

مزید پڑھیں: کم کارڈیشین نے کانیے ویسٹ کے طلاق کے بیان پر خاموشی توڑ دی

کانیے ویسٹ نے 26 جولائی کو اپنی ایک ٹوئٹ میں کم کارڈیشین سے اپنے رویے پر معافی مانگتے ہوئے اعتراف کیا کہ اہلیہ نے ہمیشہ ان کا ساتھ دیا ہے جب کہ وہ اہلیہ کا اتنا ساتھ نہیں دے سکے۔

کانیے ویسٹ نے اپنی ٹوئٹ میں اہلیہ کو مخاطب ہوتے ہوئےکہا کہ وہ گھر کی بات باہر لانے پر معذرت خواہ ہیں اور ان سے معافی کے طلب گار ہیں۔

خیال رہے کہ کانیے ویسٹ اور کم کارڈیشین نے 2014 میں شادی کی اور ان کے 4 بچے بھی ہیں۔

کانیے ویسٹ نے رواں ماہ 5 جولائی کو رواں سال نومبر میں ہونے والے امریکی صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کیا تھا اور 20 جولائی کو انہوں نے اپنی صدارتی مہم بھی شروع کردی تھی۔

دونوں کو چار بچے بھی ہیں—فائل فوٹو: اے پی
دونوں کو چار بچے بھی ہیں—فائل فوٹو: اے پی

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024