• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

ترک ایئر لائنز کا پی آئی اے کے استنبول آپریشنز منصوبے کا خیرمقدم

شائع July 27, 2020
ترک ایئرلائنز کے سی ای او نے ایئر مارشل ارشد ملک کے خط کے جواب میں بتایا کہ معاہدے کے انتظامات کے لیے تجارتی ٹیم مقرر کردی ہے—فائل فوٹو: اے ایف پی
ترک ایئرلائنز کے سی ای او نے ایئر مارشل ارشد ملک کے خط کے جواب میں بتایا کہ معاہدے کے انتظامات کے لیے تجارتی ٹیم مقرر کردی ہے—فائل فوٹو: اے ایف پی

راولپنڈی: ترک ایئر لائنز نے آئندہ ماہ سے ترکی کے لیے اپنی سرگرمیاں شروع کرنے کے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کے منصوبے کا خیرمقدم کیا ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق پی آئی اے کے سی ای او ایئر مارشل ارشد ملک نے ترک حکام کو خط لکھا تھا جس میں انہوں نے ترک حکام کو اس منصوبے کے بارے میں آگاہ کیا تھا۔

اس کے جواب میں ترک ایئر لائنز کے سی ای او نے کہا کہ وہ یہ سن کر خوش ہوئے کہ پی آئی اے نے استنبول آپریشن شروع کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔

ترک ایئرلائنز نے اسپیشل پروریٹ معاہدہ (ایس پی اے) پر نظر ثانی پر اتفاق کیا ہے اور ایس پی اے کی کارکردگی تسلی بخش سطح پر پہنچنے کے بعد کوڈ شیئر کو یکطرفہ سے دو طرفہ معاہدے میں اپ گریڈ کرنے کی تجویز پیش کی ہے اور معاہدے کے انتظامات کرنے کے لیے ایک تجارتی ٹیم بھی مقرر کی ہے۔

مزید پڑھیں: یورپی ممالک کیلئے پی آئی اے کی پروازوں پر پابندی

واضح رہے کہ ایئر مارشل ارشد ملک نے کہا تھا کہ پی آئی اے نے ترکی کے لیے اگست کے پہلے ہفتے سے آپریشن شروع کرنے کا منصوبہ بنایا بشرطیکہ ترکی کے ایروناٹیکل حکام پروازوں کو چلانے کے لیے اسے متعلقہ اجازت دیں۔

اس کے جواب میں ترک ایئر لائنز کے سی ای او نے کہا کہ چونکہ کورونا وائرس کا خطرہ برقرار ہے لہٰذا ایسے میں شراکت داری کو اہمیت حاصل ہوگی جبکہ ایئر لائنز کو ایک دوسرے کا ساتھ دینے کی ضرورت ہے۔

لہٰذا انہوں نے کہا کہ 'ہم، دونوں ایئر لائنز کے باہمی فائدے کی خاطر موجودہ تعاون کو بڑھانے کے لیے آپ کی پیش کش کی دل سے قدر کرتے ہیں'۔

ان کا کہنا تھا کہ 'آپ کو یہ بھی معلوم ہوگا کہ ہم اپنے جاری کوڈ شیئر اور اسپیشل پروریٹ معاہدے کے دائرہ کار میں دائمی باہمی تعاون میں رہے ہیں تاہم دونوں ایئر لائنز کے نیٹ ورکز پر غور کیا جائے تو ہم دیکھتے ہیں کہ ہمارے معاہدوں کا حجم اور استعمال ہماری توقعات سے کم ہے'۔

مزید برآں ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ 'مجھے یقین ہے کہ ہمارے کوڈشیئر پر آپ کے مجوزہ برمنگھم، لندن، میلان، بارسلونا، کوپن ہیگن اور اوسلو پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ساتھ ہمارا تعاون مزید اطمینان بخش منزل تک پہنچ سکتا ہے'۔

انہوں نے کہا 'اس کے علاوہ ہم آپ کو یہ بتانا چاہتے ہیں کہ ہم پہلے مرحلے کے لیے اپنے موجودہ خصوصی پروریٹ معاہدے پر پاکستان کی استنبول پروازیں شامل کرکے دو طرفہ بنیاد کے طور پر اپنے ایس پی اے تعاون پر نظر ثانی کرنے کے لیے تیار ہیں'۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کا نیویارک میں پی آئی اے کے ہوٹل کی فروخت پر بات چیت کا فیصلہ

ترک ایئر لائنز کے سی ای او نے ایئر لائنز کے ایس پی اے کی کارکردگی تسلی بخش سطح پر پہنچنے کے بعد کوڈشیئر کو یکطرفہ سے دو طرفہ انتظام میں اپ گریڈ کرنے کی تجویز پیش کی۔

انہوں نے کہا کہ 'حکمرانی کے قواعد و ضوابط کی وجہ سے ہم اسٹار الائنس سے ضروری استثنیٰ حاصل کر سکتے ہیں'۔

انہوں نے اپنے خط میں مزید کہا میں ہمارے تعاون کی ترقی کے لیے اپنی مخلصانہ خواہش کا اعادہ کرنا چاہتا ہوں اور جیسے ہی ہماری تجارتی ٹیمیں باہمی کوششوں کے ذریعے معاہدوں پر دستخط کے لیے تیار ہوجاتی ہیں میں آپ سے ملاقات کے لیے پرامید ہوں۔

علاوہ ازیں ترکی میں پاکستان کے سفیر محمد سائرس سجاد قاضی کو لکھے گئے خط میں پی آئی اے کے سی ای او ارشد ملک نے کہا تھا کہ پی آئی اے نے اگست کے پہلے ہفتے سے ترکی کے لیے آپریشن شروع کرنے کا منصوبہ بنایا تھا بشرطیکہ ترکی کے ایروناٹیکل اتھارٹیز پروازوں کو چلانے کے لیے متعلقہ اجازت دے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024