• KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am
  • KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am

ملتان میں غیر قانونی ایکسچینج پر چھاپہ، ایک ملزم گرفتار

شائع July 26, 2020
—فائل فوٹو: اے ایف پی
—فائل فوٹو: اے ایف پی

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کی مدد سے ملتان میں قائم غیر قانونی ایکسچینج پر چھاپہ مار کر ایک شخص کو گرفتار کر کے ان سے برآمد ہونے والے سامان کو اپنی تحویل میں لے لیا۔

پی ٹی اے نے ایف آئی اے کی مدد سے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے غیرقانونی ایکسچینج کھول کر انٹرنیشنل کالز کرنے والے گروہ کے ایک کارکن کو گرفتار کر کے ان سے بڑی تعداد میں سامان برآمد کر لیا۔

مزیدپڑھیں: کراچی: ایف آئی اے کی حوالہ ہنڈی کے خلاف کارروائی، 42 کروڑ روپے برآمد

پی ٹی اے نے ٹوئٹر پر بتایا کہ دونوں اداروں کے تعاون سے ملتان کے محلہ علامہ اقبال میں قائم غیرقانونی ایکسچینج پر چھاپہ مارا اور ایک ملزم کو گرفتار کر کے غیرقانونی کالز کے لیے استعمال کیے جانے والے سامان کو اپنی تحویل میں لے لیا۔

ملزم کی تحویل سے 14 آپریشنل غیر قانونی گیٹ ویز، 7 راؤٹرز، ایک اسمارٹ فونز، 4 انٹرنیٹ ڈیوائسز اور 3 لیپ ٹاپ سمیت دیگر سامان برآمد کیا۔

پی ٹی اے نے غیر قانونی ایکسچینج اور انٹرنیشنل کالز کرنے والوں کے خلاف مسلسل نگرانی کی بدولت یہ کامیاب کارروائی کی اور مستقبل میں بھی غیرقانونی کاموں کے ذریعے قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والوں کو قانون کی گرفت میں لانے کا عزم ظاہر کیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پی ٹی اے انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) کی مدد سے فیصل آباد میں قائم غیر قانونی ایکسچینج پر چھاپہ مار کر 3 افراد کو گرفتار کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کا منی لانڈرنگ روکنے کیلئے قوانین میں ترمیم کا فیصلہ

ملزمان کی تحویل سے 19 آپریشنل غیر قانونی گیٹ ویز، تقریباً 5 ہزار سم کارڈ، 11 راؤٹرز، 4 اسمارٹ فونز، 14 انٹرنیٹ ڈیوائسز اور 18 لیپ ٹاپ سمیت دیگر سامان برآمد کیا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024