• KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:15am Sunrise 6:40am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:50am
  • KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:15am Sunrise 6:40am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:50am

پرفیوم کی خوشبو کو دیر تک برقرار رکھنا بہت آسان

شائع July 26, 2020
— شٹر اسٹاک فوٹو
— شٹر اسٹاک فوٹو

پرفیوم استعمال کرنے کا شوق کس کو نہیں ہوتا تاہم بیشتر افراد خوشبویات کے استعمال کے حوالے سے زیادہ واقف نہیں ہوتے اور اس وجہ سے مہنگے سے مہنگے پرفیوم کی مہک بھی بہت جلد اڑ جاتی ہے۔

یعنی آپ صبح پرفیوم لگاتے ہیں اور ایک گھنٹے بعد مہک ختم ہوجاتی ہے مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ اس خوشبو کو دیر تک برقرار رکھنا بھی ممکن ہے ؟

درحقیقت اس کا انحصار اس پر ہوتا ہے کہ آپ اسے کہاں لگاتے ہیں،جسم کے کچھ حصوں میں انہیں لگانا خوشبو کو کافی دیر تک برقرار رکھنے میں مدد دے سکتا ہے۔

ماہرین نے جسم کے ایسے حصوں کی نشاندہی کی ہے جہاں پرفیوم کا اسپرے خوشبو کو پورے دن برقرار رکھنے میں مدد دے سکتا ہے۔

بالوں میں

یقین کرنا مشکل ہوگا مگر آپ کے بال پرفیوم کے اسپرے کے لیے چند بہترین مقامات میں سے ایک ہیں، کیونکہ وہ خوشبو کو محفوظ رکھنے میں مدد دیتے ہیں جبکہ آپ کی حرکت کے ساتھ ارگرد کے ماحول کو بھی خوشبودار بناتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق خوشبو بالوں کی جڑوں میں چلی جاتی ہے اور اس طرح خوشبو زیادہ دیر تک برقرار رہتی ہے، مگر الکحل ملا پرفیوم استعمال کررہے ہیں تو بالوں کوو خشک ہونے سے بچانے کے لیے بہتر ہے کہ اسے کسی برش پر چھڑک کر بالوں پر لگائیں۔

کانوں کی اوپری سطح پر

عام طور کان کی لو کے پیچھے لوگ پرفیوم لگاتے ہیں مگر ایک اور جگہ کان کا اوپری حصہ ہوتا ہے جس کی جلد خشک نہیں ہوتی۔ اگر آپ کو علم نہ ہو تو جان لیں کہ چکنی جلد خوشبو کو خشک جلد کے مقابلے میں زیادہ دیر تک برقرار رکھنے میں مدد دیتی ہے۔

کہنی کے سامنے والے حصے میں

جسم کے وہ حصے جہاں نبض کے پوائنٹ ہوتے ہیں یعنی جہاں رگیں جلد کے قریب ہوتے ہیں، وہ مقامات حرارت خارج کرتے ہیں، وہ خوشبو کو دیر تک برقرار رکھنے میں مدد دیتے ہیں، ان میں گردن، کلائیاں قابل ذکر ہیں، مگر کہنی کا سامنا والا حصہ بھی ایسا ہی ایک بہترین مقام ہے۔

ناف

چند قطرے پرفیوم کے ناف پر لگانے سے بھی ایسا مکن ہے، جیسا اوپر درج کیا جاچکا ہے کہ جسم کے وہ حصے جو حرارت خارج کرتے ہیں، خوشبو کو دیر تک برقرار رکھنے میں مدد دیتے ہیں، ناف کا مقام بھی ان میں سے ایک ہے۔

گھٹنوں کے پیچھے

گھٹنوں کے پیچھے کا نرم حصہ بھی نبض کے ان مقامات میں سے ایک ہے جو پرفیوم کے لیے بہترین ہے۔ وہاں پرفیوم کا چھڑکاؤ دن بھر خوشبو کو برقرار رکھ سکے گا اور چلنے کے دوران ارگرد کے ماحول کو بھی مہکائے گا۔

پنڈلیوں کے نیچے

چلنے کے دوران ٹانگوں سے حرارت پیدا ہوتی ہے اور اس وجہ سے پنڈلیوں پر پرفیوم کا چھڑکاؤ خوشبو کو دن بھر برقرار رکھنے میں مدد دے سکتا ہے۔

ٹخنوں میں

جوتے پہننے سے قبل پیروں پر خصوصاً ٹخنوں پر پرفیوم کا چھڑکاؤ کردیں، آپ کے پیر ہر وقت حرکت میں رہتے ہیں، تو اس سے خوشبو کو دیر تک برقرار رکھنے کے ساتھ سر سے پیر تک اس کا اثر محسوس کرنے میں مدد ملتی ہے۔

کپڑوں میں

ماہرین کے مطابق لباس پہننے سے قبل جسم پر پرفیوم لگالیں تاکہ خوشبو جلد میں جذب ہوسکے، تاہم اونی ملبوسات پر پرفیوم کا استعمال بھی خوشبو کو دیر تک برقرار رکھنے میں مدد دیتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 25 نومبر 2024
کارٹون : 24 نومبر 2024