• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

سشانت سنگھ راجپوت کی 'دل بیچارا' کی ریکارڈ شروعات

شائع July 25, 2020 اپ ڈیٹ July 26, 2020
سشانت سنگھ کی آخری فلم دل بیچارہ 24 جولائی کو ریلیز کی گئی—فوٹو:اسکرین شارٹ
سشانت سنگھ کی آخری فلم دل بیچارہ 24 جولائی کو ریلیز کی گئی—فوٹو:اسکرین شارٹ

گزشتہ ماہ خودکشی کرکے دنیا سے رخصت ہونے والے بولی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی آخری فلم 'دل بیچارا' نے آن لائن ریلیز ہوتے ہی نئے ریکارڈز قائم کردیے۔

لائیواسٹریمنگ سروس ڈیزنی پلس ہاٹ اسٹار نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ 'یہ فلم بولی ووڈ کے مداحوں کے دلوں میں ہمیشہ نقش رہے گی'۔

مداحوں کو مخاطب کرکے بیان میں کہا گیا کہ 'آپ کے پیار نے دل بیچارہ کو اب تک سب سے بہترین شروعات کرنے والی فلم بنادیا ہے'۔

ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق سشانت سنگھ راجپوت کی فلم ریلیز کے ساتھ ہی ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئی اور آئی ایم ڈی بی میں 10 میں سے 10 اسکور حاصل کرکے ریکارڈ قائم کرلیا۔

آئی ایم ڈی بی میں بعد ازاں 50 ہزار کے ووٹ کے باعث ریٹنگ 9.8 پر آگئی۔

یہ بھی پڑھیں:خودکشی کرنے والے سشانت سنگھ کی آخری فلم کے ٹریلر کا ریکارڈ

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم میں سشانت سنگھ راجپوت کی اداکاری اور جذباتی احساس کی گونج کو مداحوں نے سراہا اور ریویو بھی مثبت آئے ہیں۔

سشانت سنگھ راجپوت کی آخری فلم 2014 میں ریلیز ہونے والی ہولی وڈ فلم 'اے فالٹ ان آور اسٹارز' کا آفیشل ہندی ریمیک ہے۔

فلم کی کہانی کزی (نئی اداکارہ سنجنا سانگھی) اور منی (سشانت سنگھ راجپوت) کے گرد گھومتی ہے، کزی کینسر کی مریضہ ہوتی ہیں اور انہیں اپنی زندگی کے جلد ختم ہونے کا بخوبی علم ہوتا ہے۔

گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق سشانت سنگھ کی آخری فلم دیکھنے والے اکثر مداحوں نے اس کو جذباتی تجربہ قرار دیا جبکہ سوشل میڈیا پر کئی صارفین نے کہا کہ یہ مکیش چھابرا کی ڈائریکٹ کی ہوئی آبدیدہ کرنے والی فلم ہے اور ہولی ووڈ فلم 'اے فالٹ ان آور اسٹار' کا ریمیک ہے۔

بھارتی گلوکار ارمان ملک نے ٹوئٹ کیا کہ 'دل بیچارہ دیکھ لی اور اس نے مجھے بے ہوش کردیا ہے، اپنے پیاروں کو گلے لگا کر ان سے کہو میں آپ سے پیار کرتا ہوں'۔

انہوں نے کہا کہ اپنے پیاروں سے کہیں کہ 'ہم ساتھ مسکرائیں گے اور ساتھ روئیں گے'۔

خیال رہے کہ 34 سالہ بولی وڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت نے 14 جون کو ممبئی میں اپنی رہائش گاہ میں دوستوں اور ملازمین کی موجودگی میں خودکشی کرلی تھی جس کے بعد جولائی کے شروع میں ان کی آخری فلم کا ٹریلر جاری کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: بولی وڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت نے خودکشی کرلی

ہندوستان ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ سشانت سنگھ راجپوت کی آخری فلم کے ٹریلر نے یوٹیوب پر نیا ریکارڈ بناتے ہوئے سب سے زیادہ کمائی کرنے والی ہولی وڈ فلم 'اوینجرز: اینڈ گیم' کا ریکارڈ بھی توڑ دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سشانت سنگھ راجپوت کی فلم دل بیچارہ کے ٹریلر کو یوٹیوب پر ابتدائی 24 گھنٹے میں 54 لاکھ بار لائیک کیا گیا۔

ہولی وڈ فلم کے پہلے ٹریلر کو ابتدائی 24 گھنٹوں میں 22 لاکھ بار جبکہ دوسرے ٹریلر کو 29 لاکھ بار لائیک کیا گیا تھا۔

دل بیچارہ نے اگرچہ اوینجرز: اینڈ گیم کو یوٹیوب پر لائیک کے حوالے سے شکست دے دی، تاہم بولی وڈ اداکار کی فلم کا ٹریلر ہولی وڈ فلم کو ویوز میں شکست دینے میں ناکام رہا تھا۔

اوینجرز: اینڈ گیم کے ٹریلر کو ابتدائی طور 24 گھنٹوں میں 23 کروڑ بار دیکھا گیا تھا جب کہ دل بیچارہ کو ڈیڑھ کروڑ بار ہی دیکھا گیا تھا۔

سشانت سنگھ راجپوت کے مداح اور کئی اداکاروں نے دل بیچارہ کو سینما پر ریلیز کرنے کا مطالبہ کیا تھا، تاہم کورونا کے باعث بھارت بھر کے سینما بند ہیں، جس کی وجہ سے فلم کو ویب اسٹریمنگ ویب سائٹ ایمازون پر 24 جولائی کو ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024