• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am

ویوو کا نیا اسمارٹ وائے 51 ایس متعارف

شائع July 25, 2020
— فوٹو بشکریہ ویوو
— فوٹو بشکریہ ویوو

چینی کمپنی ویوو نے اپنا نیا اسمارٹ فون وائے 51 ایس متعارف کرایا ہے۔

یہ نیا فون چین میں پیش کیا گیا جس میں 6.53 انچ کا ایف ایچ ڈی پلس ایل سی ڈی ڈسپلے دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ سام سنگ کا ایکسینوس 880 فائیو جی پراسیسر اس کا حصہ ہے۔

فون میں 6 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے جبکہ فنگرپرنٹ ریڈر سائیڈ میں موجود ہے۔

4500 ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ 18 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ دی گئی ہے جبکہ اینڈرائیڈ 10 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج کمپنی نے اپنے فن ٹچ او ایس 10.5 سے کیا ہے۔

فون کے بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے۔

فوٹو بشکریہ ویوو
فوٹو بشکریہ ویوو

کمپنی کے مطابق مین کیمرا 48 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 2 میگا پکسل ڈیپتھ سنسر اور 2 میگا پکسل میکرو شوٹر دیا گیا ہے، جبکہ 4 کے ریزولوشن ویڈیو ریکارڈنگ ممکن ہے۔

فون کے فرنٹ پر 8 میگا پکسل سیلفی کیمرا پنج ہول ڈیزائن میں دیا گیا ہے۔

وائے 51 ایس بلیک، بلیو اور وائٹ رنگوں میں دستیاب ہوگا اور آئندہ ہفتے چین میں 1798 چینی یوآن (لگ بھگ 43 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں صارفین خرید سکیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024