• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

ملالہ یوسفزئی کا آکسفورڈ یونیورسٹی میں وقت کیسا گزرا؟

شائع July 25, 2020
ملالہ  یوسفزئی کو 2014 میں امن کا نوبیل انعام دیا گیا تھا — 
 رائٹرز فائل فوٹو
ملالہ یوسفزئی کو 2014 میں امن کا نوبیل انعام دیا گیا تھا — رائٹرز فائل فوٹو

دنیا کی کم عمر ترین نوبل انعام یافتہ تعلیمی و سماجی رہنما ملالہ یوسف زئی نے 22 سال کی عمر میں برطانیہ کی معروف آکسفورڈ یونیورسٹی سے اعلیٰ تعلیم کی ڈگری حاصل کی۔

اب انہوں نے اس معروف برطانوی تعلیمی ادارے میں اپنی تدریس کے حوالے سے بات کی ہے۔

اداکارہ میرا سیٹھی نے حال ہی میں دنیا کی کم عمر ترین نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی سے انسٹاگرام لائیو سیشن میں بات کی۔

اس موقع پر ملالہ یوسفزئی نے آکسفورڈ میں اپنے سفر کے بارے میں بات کرتے ہوئے اعتراف کیا 'معاشیات میرا سب سے کم پسندیدہ مضمون ہے، مجھے فلسفہ اور سیاست میں زیادہ دلچسپی ہے'۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ جنوبی ایشیا اور پلاٹو ری پبلک کی سیاست کی تعلیم ان کی پسندیدہ تھی۔

آکسفورڈ کے پہلے ویمن کالج مارگریٹ ہال میں زیرتعلیم رہنے والی ملالہ یوسفزئی نے یہ بھی تسلیم کیا کہ انہیں اس بات پر فخر ہے کہ بے نظیر بھٹو نے بھی اسی مقام سے تعلیم حاصل کی تھی۔

انہوں نے کہا 'جب آپ کوریڈور میں ان کی تصاویر دیکھتے ہیں تو یہ احساس فخر کا باعث بنتا ہے کہ وہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کی پہلی خاتون وزیراعظم تھیں، اس سے لڑکیوں میں یہ امید پیدا ہوتی ہے کہ وہ بھی سیاسی رہنما بن سکتی ہیں'۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ڈگری کے موقع پر یونیورسٹی کی فضا کا احساس وہ اپنے گھر میں کیسے لائیں کیونکہ کورونا وائرس کی وبا کے باعث ڈگری دینے کی تقریبات ورچوئل طریقے سے ہوئیں۔

انہوں نے بتایا 'آکسفورڈ کی یہ روایت ہے کہ امتحانات کے آخری تمام دوست امتحانی مراکز کے باہر آپ پر شیونگ فوم، پاؤڈر، پھولوں، غرض ہر چیز کی بارش کردیتے ہیں، چونکہ میں کالج میں نہیں تھی اور اس کی کمی محسوس کررہی تھی، تو میں نے اپنے بھایوں کو اچھی طرح تربیت دی اور ہم نے گھر میں ایسا کیا'۔

ان کا کہنا تھا کہ دنیا کا سفر ان کی ترجیحات کی فہرست میں شامل ہے اور وہ دنیا بھر میں لڑکیوں سے بات کرکے ان کی منفرد کہانیاں سننا چاہتی ہیں 'آکسفورڈ میں میا مقصد بس سننا اور سیکھنا تھا'۔

ملالہ یوسف زئی نے محض 17 سال کی عمر میں امن کا نوبل انعام حاصل کیا تھا، علاوہ ازیں انہوں نے کم عمری میں متعدد نمایاں اعزاز و ایوارڈز بھی اپنے نام کیے۔

ملالہ یوسف زئی کو اگست 2017 میں آکسفورڈ یونیورسٹی میں داخلہ ملا تھا اور انہوں نے فلسفہ، سیاست اور معاشیات کے مضامین کا انتخاب کیا تھا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

گزشتہ تین سال میں وہ آکسفورڈ یونیورسٹی میں تھیں اور رواں سال کورونا کی وبا کے باعث ان کی یونیورسٹی سمیت دنیا کی بڑے یونیورسٹیز نے گریجوئیشن کی تقریبات کا انعقاد نہیں کیا۔

ملالہ یوسف زئی نے اپنے والدین کے ساتھ ڈگری مکمل ہونے پر جشن منانے کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ انہیں اس بات کا پتا نہیں کہ وہ مستقبل میں کیا کرنے جا رہی ہیں تاہم کچھ دن تک وہ خوب آرام کریں گی اور نیٹ فلیکس پر وقت گزاریں گی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024