• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

دشمن کی کسی بھی مہم جوئی کا بھرپور جواب دینے کیلئے تیار ہیں، سربراہ پاک فضائیہ

شائع July 25, 2020
ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے پی اے ایف بیس قادری کا دورہ کیا— فوٹو: ترجمان پاک فضائیہ
ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے پی اے ایف بیس قادری کا دورہ کیا— فوٹو: ترجمان پاک فضائیہ

چیف آف ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے کہا ہے کہ دشمن کی کسی بھی مہم جوئی کا بھر پور جواب دینے کے لیے ہروقت تیار ہیں۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ایئر چیف نے اسکردو میں واقع پی اے ایف بیس قادری کا دورہ کیا اور وہاں جاری آپریشنل مشقوں بشمول جنگی طیاروں اور عملے کی فوری تعیناتی کا معائنہ کیا۔

مزید پڑھیں: پاک فضائیہ میں ایک ایئر افسر کی ایئرمارشل، 10 کی ایئروائس مارشل کے عہدے پر ترقی

اس موقع پر سربراہ پاک فضائیہ کو بیس پر جاری تعمیراتی منصوبوں سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی، مزید یہ کہ دورے کے دوران انہوں نے عملے کی آپریشنل تیاریوں اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔

— فوٹو: ترجمان پاک فضائیہ
— فوٹو: ترجمان پاک فضائیہ

ترجمان کے مطابق بیس کے دورے کے دوران ایئر چیف نے کہا کہ پاک فضائیہ خطے کی جیو اسٹریٹیجک صورتحال سے بخوبی آگاہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم دشمن کی جانب سے اسلحے اور فوجی ساز و سامان کے حصول کی دوڑ سے غافل نہیں ہیں اور روایتی جنگ میں طاقت کے توازن کو برقرار رکھنے کے لیے ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ائیر چیف مارشل کا پاک فضائیہ کے سابق فائٹر پائلٹ سیف الاعظم کو خراج تحسین

مجاہد انور خان نے قوم کو یقین دہانی کراتے ہو ئے کہا کہ دشمن کی کسی بھی مہم جوئی کی صورت میں، پاک فضائیہ، بری اور بحری افواج کے ہمراہ بھر پور انداز میں جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔

انہوں نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی اور اس کی افواج کے ظلم و ستم پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پاکستانی قوم کی کشمیری جدو جہدِ آزادی کی غیر متزلزل حمایت کا ذکر بھی کیا۔

ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے مسئلہ کشمیر کو اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق فوری حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024