• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

کراچی میں پسند کی شادی کرنے والا نوبیاہتا جوڑا قتل

شائع July 25, 2020
جوڑے نے اپنی پسند سے چار سے پانچ ماہ قبل شادی کی تھی— فائل فوٹو: رائٹرز
جوڑے نے اپنی پسند سے چار سے پانچ ماہ قبل شادی کی تھی— فائل فوٹو: رائٹرز

کراچی کے علاقے ناظم آباد میں پسند کی شادی کرنے والے نوبیاہتا جوڑے کو ہفتے کی صبح مبینہ طور پر چاقو اور کلہاڑی کے وار سے قتل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق 60سالہ محمد سلیم قریشی اور ان کی 28 سے 30 سالہ بیوی حنا کو ناظم آباد نمبر ایک میں مبینہ طور پر لڑکی کے رشتے داروں نے 'ذاتی وجوہات' کی بنا پر قتل کیا۔

مزید پڑھیں: نوبیاہتا جوڑے کا قتل: جرگے کے دو افراد کا اعتراف جرم

مزید برآں پولیس کو جائے وقوع سے ایک چھری بھی ملی ہے جسے مبینہ طور پر قتل کے لیے استعمال کیا گیا۔

رضویہ سوسائٹی کے اسٹیشن ہاؤس افسر (ایس ایچ او) مظفر علی نے بتایا کہ جوڑے نے 4 سے 5 ماہ قبل اپنی مرضی سے شادی کی تھی اور یہ سلیم قریشی کی دوسری شادی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ لڑکی کے گھر والوں نے اس شادی کی مخالفت کی تھی اور دعویٰ کیا تھا کہ لڑکی حنا کا بھائی اس دوہرے قتل کی واردات میں ملوث ہے اور اسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ساتھ ہی وہ بولے کہ مشتبہ افراد نے جوڑے کو چھری اور کلہاڑی کے وار کر کے قتل کیا، بعد ازاں لاشوں کو قانونی کارروائی پوری کرنے کے لیے عباسی شہید ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: جرگے کے فیصلے پر پسند کی شادی کرنے والا جوڑا قتل

ایڈیشنل پولیس سرجن ڈاکٹر محمد سلیم نے کہا کہ جوڑے کو تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا جس سے ان کے جسم پر متعدد زخم آئے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی پسند کی شادی کرنے والے نوبیاہتا جوڑوں کو غیرت کے نام پر قتل کیا جاتا رہا ہے۔

دو سال قبل کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں لڑکا اور لڑکی کو غیرت کے نام پر قتل کرکے ان کی لاشیں خالی پلاٹ پر پھینک دی گئی تھیں۔

پولیس کے مطابق لڑکا اور لڑکی کو غیرت کے نام پر قتل کیا گیا تھا اور دونوں کے جسم پر تشدد کے نشانات بھی موجود تھے، لڑکی کے شوہر نے عصمت اور عمیر کو ایک ساتھ دیکھا تھا جس پر اسے غصہ آیا اور دونوں کو قتل کردیا تھا۔

مزید پڑھیں: کراچی: 'غیرت کے نام' پر بیوی کا قتل

اس سے ایک سال قبل بھی کراچی میں پسند کی شادی کرنے والے ایک جوڑے کو مبینہ طور پر مقامی جرگے کے حکم پر قتل کردیا گیا تھا۔

مومن آباد پولیس کے مطابق مقتول لڑکے عبدالہادی اور اس کی اہلیہ حسینی بی بی نے اپنے گھر کے بڑوں کی اجازت کے بغیر شادی کر لی تھی جس پر انہیں قتل کردیا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024