• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

فلپائن کے صدر کا شہریوں کو پیٹرول سے ماسک کی صفائی کا مشورہ

شائع July 24, 2020
فلپائن کے صدر ماضی میں بھی جارحانہ یا غیر منطقی بیانات دیتے رہے ہیں— فوٹو: فاکس نیوز
فلپائن کے صدر ماضی میں بھی جارحانہ یا غیر منطقی بیانات دیتے رہے ہیں— فوٹو: فاکس نیوز

فلپائن کے صدر رودریگو دیوترتے اکثر اپنے بیانات اور اقدامات کی وجہ سے خبروں کا حصہ بنے رہتے ہیں اور حال ہی میں انہوں نے غلطی سے شہریوں کو پیٹرول سے فیس ماسک کی صفائی کا مشورہ دے دیا۔

تاہم رودریگو دیوترتے کے بیان کے بعد فلپائن کے صحت حکام نے ان کے بیان کی تصحیح کی اور کہا کہ فیس ماسک کو اس طریقے سے ڈِس انفیکٹ نہیں کیا جاسکتا۔

فاکس نیوز کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ دنوں ایک تقریر کے دوران فلپائنی صدر نے انتہائی آتش گیر مادے (پیٹرول) کو ماسک کی صفائی کے لیے موزوں متبادل کے طور پر تجویز کیا۔

انہوں نے کہا تھا کہ دن کے اختتام پر، ماسک کو کسی جگہ پر لٹکائیں اور اگر آپ استطاعت رکھتے ہیں تو اس پر لائسول کا اسپرے کریں۔

مزید پڑھیں: فلپائن میں انتخابات، صدر رودریگو کی کامیابی متوقع

فلپائن کے صدر نے کہا تھا کہ جن لوگوں کے پاس لائسول نہیں وہ ماسک کو ڈیزل یا پیٹرول میں بھگوئیں اس سے کورونا وائرس کو ٹھہرنے کا موقع نہیں ملے گا، تھوڑا سا پیٹرول لیں اور اپنے ہاتھ کو ماسک کے ساتھ اس میں بھگودیں۔

رودریگو دیوترتے کے بیان کے اگلے روز فلپائن کے محکمہ صحت کی انڈر سیکریٹری ماریہ روزاریو ویرجائر نے کہا کہ صدر مذاق کررہے تھے اور شہریوں کو اس ہدایت کو یقینی طور پر سنجیدہ نہیں لینا چاہیے۔

انہوں نے صحافیوں کو دی گئی آن لائن بریفنگ کے دوران کہا کہ آپ جانتے ہیں کہ صدر رودریگو دیوترتے کیسے گفتگو کرتے ہیں، ان کا بیان خاص طور پر پیٹرول سے متعلق بات شاید ان کے مذاق کا حصہ ہے۔

ماریہ روزاریو ویرجائر نے کہا کہ کپڑے کے ماسک کو ہر مرتبہ استعمال کے بعد روزانہ دھونا چاہیے، اسے دھو کر دھوپ میں سکھانا چاہیے۔

ساتھ ہی انہوں نے سرجیکل یا این-95 ماسکس کو دھونے یا دوبارہ استعمال کرنے سے خبردار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: فلپائن میں کورونا وائرس سے مزید دو افراد ہلاک

انہوں نے مزید کہا کہ ان ماسکس میں کچھ اجزا، فلٹرنگ کے مخصوص طریقہ کار ہوتے ہیں جو دھونے کے بعد وائرسز کو فلٹر کرنے کے خلاف غیرمؤثر ہوجاتے ہیں، اسی وجہ سے انہیں دھونا نہیں چاہیے بلکہ استعمال کے بعد یا 8 گھنٹے کے اندر ان ماسکس کو ضائع یا تبدیل کرنا چاہیے۔

خیال رہے کہ فلپائن کے صدر کی غیر مہذب تقاریر کی ایک تاریخ موجود ہے، وہ ماضی میں بھی تشدد کے علاوہ، جارحانہ یا غیر منطقی بیانات دیتے رہے ہیں۔

اپریل میں انہوں نے کورونا وائرس لاک ڈاؤن کے خلاف مظاہرے کرنے والوں کو گولی مارنے کا کہا تھا اور گزشتہ برس انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ کہ ہم جنس پرستی سے علاج کے ذریعے نجات حاصل کی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024