• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

عاصم اظہر کا ایک سال قبل تیار کیا گیا گانا ریلیز

شائع July 24, 2020
گانے کو چند ہی گھنٹوں میں 5 لاکھ سے زائد بار دیکھا گیا تھا—اسکرین شاٹ
گانے کو چند ہی گھنٹوں میں 5 لاکھ سے زائد بار دیکھا گیا تھا—اسکرین شاٹ

رواں ماہ کے آغاز میں 'تم تم‘ گانا ریلیز کرنے والے گلوکار عاصم اظہر نے ایک سال قبل تیار کیا گیا اپنا گانا 'سونیا‘ریلیز کردیا۔

عاصم اظہر کے پہلے گانے 'تم تم‘ کی طرح نیا گانا 'سونیا‘ بھی ریلیز ہوتے ہی مقبول ہوگیا اور چند ہی گھنٹوں میں اسے 5 لاکھ سے زائد بار دیکھا گیا۔

عاصم اظہر نے ٹوئٹر پر'سونیا‘ کے لنک کو شیئر کرنے کے بعد ایک اور ٹوئٹ میں انکشاف کیا کہ انہوں نے مذکوہ گانے کو ایک سال قبل ہی تیار کرلیا تھا۔

گلوکار کے مطابق انہیں ایک سال قبل ہی ایسا لگا تھا کہ وہ 'سونیا‘ کو کبھی ریلیز نہیں کر پائیں گے لیکن بلآخر انہوں نے گانے کو ریلیز کردیا۔

عاصم اظہر کے مطابق گانے کی ایک سال قبل تیاری کے بعد انہوں نے ایک کے بعد ایک مشکل اور مسئلے کا سامنا کیا، جس وجہ سے انہوں نے گانے کو اتنی تاخیر کے بعد ریلیز کیا۔

انہوں نے 'سونیا‘ کی ریلیز کے موقع پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مداحوں کی جانب سے گانے کو سراہنے پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

اداکار نے گانے کو یوٹیوب پر ریلیز کرنے کے 45 منٹ بعد اپنے یوٹیوب چینل پر کمنٹ کیا کہ محض 45 منٹ میں ان کے گانے کو ایک لاکھ سے زائد بار دیکھا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: عاصم اظہر کے ’تم تم’ پر تنقید اور نصیحتیں کیوں؟

عاصم اظہر کے 'سونیا‘ کی شاعری کنال ورما نے لکھی ہے اور گانے کے بول اردو اور پنجابی کا مکسچر ہیں۔

گانے کی ویڈیو جاری کرتے ہوئے عاصم اظہر نے ساتھ دینے پر عمر مختار، ساجد مکلائی اور ہانیہ عامر کا خصوصی شکریہ بھی ادا کیا۔

گانے کی ویڈیو میں محبت میں بے وفائی اور تڑپ کو دکھایا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024