• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:33pm Maghrib 5:10pm
  • ISB: Asr 3:34pm Maghrib 5:12pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:33pm Maghrib 5:10pm
  • ISB: Asr 3:34pm Maghrib 5:12pm

فروغ نسیم ایک مرتبہ پھر وفاقی کابینہ کا حصہ

شائع July 24, 2020
صدر مملکت نے فروغ نسیم سے عہدے کا حلف لیا—فوٹو: ریڈیو پاکستان
صدر مملکت نے فروغ نسیم سے عہدے کا حلف لیا—فوٹو: ریڈیو پاکستان

اسلام آباد: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما اور سینیٹر فروغ نسیم نے ایک مرتبہ پھر وفاقی وزیر قانون و انصاف کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

وفاقی دارالحکومت میں ایوان صدر میں منعقد ہونے والی ایک تقریب میں صدر مملک ڈاکٹر عارف علوی نے فروغ نسیم سے وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف لیا۔

حلف برداری کی تقریب میں حکومتی عہدیداران، صوبائی وزرا و دیگر حکام نے شرکت کی، اس موقع پر کورونا وائرس کے پیش نظر ایس او پیز کے تحت سماجی فاصلے کو برقرار رکھا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: وزیر قانون فروغ نسیم ایک مرتبہ پھر اپنے عہدے سے مستعفی

خیال رہے کہ یہ تیسری مرتبہ ہے کہ فروغ نسیم، وزیراعظم عمران خان کی کابینہ کا حصہ بنے ہیں۔

اس مرتبہ تقریباً 7 ہفتوں بعد ان کی دوبارہ وفاقی کابینہ میں شمولیت ہوئی ہے کیونکہ انہوں نے سپریم کورٹ میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف صدارتی ریفرنس میں حکومتی نمائندگی کے لیے یکم جون 2020 کو وزیر قانون کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔

اس وقت اپنے بیان میں فروغ نسیم نے کہا تھا کہ وہ اس کیس میں وفاق کی نمائندگی کریں گے لہٰذا وہ وزیر قانون کی حیثیت سے استعفیٰ دے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے استعفیٰ دے دیا

تاہم 20 جون کو سپریم کورٹ نے جسٹس عیسیٰ کے خلاف ریفرنس کو (1-9) کی اکثریت سے 'کالعدم' قرار دے دیا تھا۔

اس سے قبل فروغ نسیم نے سپریم کورٹ میں آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق کیس میں نمائندگی کے لیے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔

وہ اس کیس میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کے وکیل کے طور پر سپریم کورٹ میں پیش ہوئے تھے۔

بعد ازاں انہوں نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے ایک روز بعد ہی 29 نومبر کو دوبارہ وزیر قانون کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024