• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

خود کو کسی بھی شخصیت کے روپ میں تبدیل کرنے والا باکمال میک اَپ آرٹسٹ

شائع July 24, 2020
—بشکریہ انسٹاگرام
—بشکریہ انسٹاگرام

برطانیہ کے ایک میک اپ آرٹسٹ نے اپنے فن میں اتنا کمال حاصل کرلیا کہ وہ خود کو کسی بھی شخصیت کے روپ میں تبدیل کرسکتا ہے۔

اوڈیٹی سینٹرل کی رپورٹ کے مطابق ایلیوٹ جوزف رینٹج عرف الیکسس اسٹون نے میک اپ کے ذریعے فلمی دنیا کے نام کرداروں کا روپ دھار کر سب کو حیران کردیا۔

برطانیہ سے تعلق رکھنے والے اس نوجوان نے لیوارڈو ڈی کیپریو سے لے کر ایڈیل تک مختلف پاپ سنگرز کا روپ دھار لیا اور اپنی صلاحیتوں کی وجہ سے شہرت پالی۔

یہ الیکسس اسٹون کی تصویر ہے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

الیکسس اسٹون نے محض میک اپ کے ذریعے بعض نامور شخصیات کا 'اصل جیسا' روپ اپنا تو صارف نے کہا کہ وہ تصاویر کو ڈیجیٹلی طور پر تبدیل کررہے ہیں۔

جس پر انہوں نے قسم کھا کر کہ یہ سب کچھ میک اپ کے ذریعے ہے جس میں کیمرہ یا کسی کمپیوٹر تیکنیک کا استعمال نہیں کیا گیا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

الیکسس اسٹون نے کہا کہ وہ روز خود کو ایک نئے کردار میں ڈھال لیتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ انہیں لوگوں کے چہرے پڑھنے کا شوق ہے اور میک اپ کے ذریعے وہ چہرہ اپنا لیتے ہیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

A photo posted by Instagram (@instagram) on

A photo posted by Instagram (@instagram) on

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024