• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ دس گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ روپے سے متجاوز

شائع July 23, 2020
— فائل فوٹو: ڈان
— فائل فوٹو: ڈان

کراچی: ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت بلترتیب ایک لاکھ 17 ہزار 300 روپے اور ایک لاکھ 566 روپے تک پہنچ گئی۔

عالمی منڈی میں سونے کی قیمت فی اونس 26 ڈالر اضافے سے ایک ہزار 228 ڈالر ہونے کے بعد مقامی سطح پر قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

مزید پڑھیں: سونے کی قیمت بڑھ کر فی تولہ ایک لاکھ 13 ہزار 500 ہوگئی

اس اعتبار سے سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید 2 ہزار 300 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت ایک ہزار 972 روپے اضافہ ہوا۔

واضح رہے کہ 21 جولائی کو فی تولہ اور 10 گرام سونے کی قیمتوں میں 20 جولائی کے مقابلے میں بالترتیب 2 ہزار 250 روپے اور ایک ہزار 929 روپے کا اضافہ دیکھنے میں آیا تھا۔

اس روز سونے کی قیمت میں ایک فیصد سے زیادہ کا اضافہ دیکھا گیا تھا جس کے بعد قیمتیں نو سال کی بلند ترین سطح پر آگئیں تھیں جبکہ ستمبر 2016 کے بعد پہلی بار چاندی میں بھی 20 جولائی کو 20 ڈالر کا اضافہ ہوا تھا۔

اسپاٹ گولڈ کی قیمریں 1.1 فیصد اضافے کے بعد ایک ہزار 834 ڈالر 80 سینٹ فی اونس تک پہنچ گئی تھی جو ستمبر 2011 میں ایک ہزار 841 ڈالر ایک سینٹ کی بلند ترین سطح کے بعد سب سے بلند ترین سطح تھی۔

امریکی گولڈ فیوچرز 0.8 فیصد اضافے کے بعد ایک ہزار 831 ڈالر 60 سینٹ کا ہوگیا تھا۔

ایف ایکس ٹی ایم کے تجزیہ کار لقمان اوتونگو نے رائٹرز کو بتایا تھا کہ 'مارکیٹ کے جذبات میں بہتری کے باوجود وسیع پیمانے پر کمزور ڈالر سے سونے کی قیمت میں اضافہ ہو رہا ہے'۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024