• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

دنیا کا سب سے چھوٹا 4 جی اسمارٹ فون جیلی 2

شائع July 23, 2020
— فوٹو بشکریہ کک اسٹارٹر
— فوٹو بشکریہ کک اسٹارٹر

آج کل 6 انچ اسکرین سے زیادہ بڑے ڈسپلے والے فون اب عام ہوتے جارہے ہیں اور بہت کم ڈیوائسز میں مختلف وجوہات کے باعث چھوٹی اسکرین دی جاتی ہے۔

درحقیقت پرانے اینڈرائیڈ فونز یا ایپل کے نئے آئی فون ایس کے علاوہ چھوٹے ڈسپلے والا فونز مارکیٹ میں دستیاب نہیں۔

مگر اب ایک چینی کمپنی نے دنیا کا سب سے چھوٹا اینڈرائیڈ 10 آپریٹنگ سسٹم والا اسمارٹ فون جیلی 2 متعارف کرایا ہے۔

درحقیقت کمپنی نے اسے دنیا کا سب سے چھوٹا 4 جی اینڈرائیڈ اسمارٹ فون قرار دیا ہے۔

یونی ہرٹز نامی کمپنی نے اس فون کو متعارف کرایا ہے جو کہ 2017 کے جیلی فون کا اپ ڈیٹ ورژن ہے۔

اس فون کو فنڈنگ کے حصول کے لیے کک اسٹارٹر کا حصہ بنایا گیا ہے اور اس کا حجم کریڈٹ کارڈ کے برابر ہے۔

کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اس فون کی بیٹری لائف 2017 کی ڈیوائس سے دوگنا زیادہ وقت تک کام کرتی ہے۔

اس کے علاوہ اپ گریڈ کیمرا سسٹم اور جی پی ایس سنسر بھی فون کا حصہ ہیں۔

کمپنی کے مطابق یہ 4 منی اسمارٹ فون آپ کے موبائل کے حوالے سے ساتھی ڈیوائس کے طور پر کام کرے گی، جس کو لے کر باہر گھومنا، ورزشن کرنا یا بڑے حجم کے اسمارٹ فون سے کچھ دور رہنا آسان ہوگا۔

اس فون میں 3 انچ ڈسپلے دیا گیا ہے جبکہ 2000 ایم اے ایچ بیٹری، 8 اور 16 میگا پکسل کیمرے دیئے گئے ہیں۔

فوٹو بشکریہ کک اسٹارٹر
فوٹو بشکریہ کک اسٹارٹر

فی الحال یہ فون کک اسٹارٹر پر فنڈنگ مہم کے لیے دیا گیا ہے تاہم کمپنی نے قیمت اور دستیابی کے حوالے سے کچھ واضح نہیں کیا۔

اس سے قبل 2017 میں جیلی اسمارٹ فون کو بھی کک اسٹارٹر میں متعارف کرایا گیا تھا اور 4 کامیاب مہموں کے ساتھ 30 ہزار یونٹ 70 ممالک میں فروخت کیے گئے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024