آئندہ 10 دن ملک میں کورونا کے پھیلاؤ کے حوالے سے اہم ہیں، اسد عمر
وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ اگلے 10 دن ملک میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے حوالے سے 'اہم' ہیں۔
کوئٹہ میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عیدالفطر کے بعد کیسز اور اموات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے کیونکہ لوگوں نے غفلت کا مظاہرہ کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ تمام صوبائی چیف سیکریٹریوں کو بازاروں اور مویشی منڈیوں کے لیے جاری کردہ ہدایات اور ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے 'خصوصی ہدایات' دی گئیں۔