• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

محکمہ موسمیات کی کراچی میں ایک بار پھر تیز بارشوں کی پیش گوئی

شائع July 23, 2020
کراچی میں گزشتہ چند ہفتوں کے دوران موسلا دھار بارشیں ہوئی ہے۔ اے پی پیی:فائل فوٹو
کراچی میں گزشتہ چند ہفتوں کے دوران موسلا دھار بارشیں ہوئی ہے۔ اے پی پیی:فائل فوٹو

محکمہ موسمیات کے سربراہ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ مون سون سیزن کے تیسرے سلسلے میں 26 اور 27 جولائی کو کراچی میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کی توقع ہے۔

توقع ہے کہ 24 جولائی کو بھارت کے علاقے گجرات میں کم دباؤ سامنے آئے گا جو گزشتہ دونوں سلسلوں کی طرح کچ کے علاقے سے پاکستان میں داخل ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ بارش کا اثر سمندر کی جنوب مغربی ہوا پر بھی پڑ سکتا ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی کے مختلف علاقوں میں دوسرے روز بھی بارش

واضح رہے کہ کراچی میں گزشتہ چند ہفتوں کے دوران موسلا دھار بارشیں ہوئی ہے جس سے شہر کے پہلے سے مسائل کا شکار انفرا اسٹرکچر کو مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا اور کم از کم آٹھ افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

بارشوں کی وجہ سے مختلف واقعات میں ہلاک ہونے والوں میں ایک 30 سالہ پولیس اہلکار بھی شامل ہے۔

مون سون کا پہلا سلسلہ کراچی میں 7 جولائی کو آیا جس کی وجہ سے شہر میں گھنٹوں تک بجلی بند رہی تھی اور تقریبا ہر اہم شاہراہ پر ٹریفک جام ہو گیا تھا۔

بارش کے باعث حادثات میں 6 افراد کی موت جبکہ متعدد سڑکوں اور عمارتوں کو سیلاب کی وجہ سے بھاری نقصان پہنچا تھا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں زیادہ سے زیادہ 40 ملی میٹر یا 1.57 انچ بارش ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش، بجلی غائب

18 جولائی کو کراچی میں تیز بارش کا دوسرا سلسلہ دیکھنے کو ملا جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار سمیت کم از کم دو افراد کی موت ہوئی اور شہر میں ٹریفک جام، سڑکوں پر سیلاب اور بنیادی انفرا اسٹرکچر کی تباہی دیکھی گئی تھی۔

میٹ آفس کے مطابق کراچی میں زیادہ سے زیادہ 63.5 ملی میٹر بارش ہوئی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024