• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

کم کارڈیشین نے کانیے ویسٹ کے طلاق کے بیان پر خاموشی توڑ دی

شائع July 23, 2020
کم کارڈییشین نے مداحوں کو شوہر سے ہمدردی کرنے کا کہا — فوٹو: اے پی
کم کارڈییشین نے مداحوں کو شوہر سے ہمدردی کرنے کا کہا — فوٹو: اے پی

حال ہی میں امریکی صدارتی انتخابات لڑنے کا اعلان کرکے لوگوں کو حیران کرنے والے معروف امریکی ریپر، گلوکار، فیشن ڈیزائنر و ارب پتی 43 سالہ کانیے ویسٹ نے ایک روز قبل انکشاف کیا تھا کہ انہوں نے ماضی میں اہلیہ کم کارڈیشین کو طلاق دینے کا سوچا تھا۔

خبر رساں ادارے رائٹرز نے بتایا تھا کہ کانیے ویسٹ نے اپنی متعدد ٹوئٹس میں ماضی میں اہلیہ کم کارڈیشین کے حوالے سے کئی انکشافات کیے لیکن بعد ازاں انہوں نے تمام ٹوئٹس ڈیلیٹ کردیں۔

کانیے ویسٹ نے اپنی ایک ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ ماضی میں جب ان کی اہلیہ ان کے ساتھی ریپر و گلوکار میک مل سے ملی تھیں تب انہوں نے اہلیہ کو طلاق دینے کا سوچا تھا۔

کانیے ویسٹ نے مذکورہ معاملے پر مزید کوئی وضاحت نہیں کی تھی اور جلد ہی اپنی ٹوئٹ ڈیلیٹ بھی کردی۔

یہ بھی پڑھیں: کم کارڈیشین کو طلاق دینے کا سوچا تھا، کانیے ویسٹ

کانیے ویسٹ کے مذکورہ انکشافات کے بعد مغربی میڈیا میں کافی چہ مگوئیاں ہونے لگی تھیں، تاہم اب ان کی اہلیہ کم کارڈیشین نے بھی اس پر خاموشی توڑ دی۔

کم کارڈیشین نے واضح طور پر طلاق پر بات نہیں کی—فوٹو: رائٹرز
کم کارڈیشین نے واضح طور پر طلاق پر بات نہیں کی—فوٹو: رائٹرز

خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ کم کارڈیشین نے شوہر کی جانب سے ٹوئٹس میں متعدد انکشافات کیے جانے کے بعد اپنی انسٹاگرام لائیو فیڈ میں شوہر کی باتوں پر خاموشی توڑتے ہوئے لوگوں کو شوہر سے ہمدردی کرنے کی اپیل کی۔

ٹی وی ریئلٹی اسٹار کم کارڈیشین نے اپنی پوسٹ میں مداحوں کو گزارش کی کہ وہ ان کے شوہر کانیے ویسٹ سے محبت اور ہمدری کا اظہار کریں، کیوں کہ وہ اس وقت ذہنی مشکلات کا شکار ہیں۔

کم کارڈیشین نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ چوں کہ حال ہی میں خود کانیے ویسٹ نے بھی اعتراف کیا ہے تو اب وہ بھی مداحوں کو آگاہ کر رہی ہیں کہ ان کے شوہر ڈپریشن اور ذہنی تناؤ اور مسائل کا شکار ہیں۔

کم کارڈیشین نے کہا کہ انہوں نے ماضی میں شوہر کی ذہنی حالت پر اس لیے بات نہیں کی کیوں کہ وہ اپنے اہل خانہ کا تحفظ چاہتی تھیں، تاہم اب انہیں لگتا ہے کہ ذہنی صحت کے مسائل کو چھپایا نہیں جا سکتا۔

مزید پڑھیں: کم کارڈیشین کی 39ویں سالگرہ پر شوہر نے دیا سب سے ’قیمتی‘ تحفہ

کم کارڈیشین نے اپنی پوسٹ میں کانیے ویسٹ کو بہترین اور پیار کرنے والا انسان قرار دینے سمیت انہیں نہ سمجھ میں آنے والا شخص بھی قرار دیا۔

انہوں نے اعتراف کیا کہ کانیے ویسٹ کی ذہنی صحت کے مسائل کی وجہ سے ان کی خاندانی زندگی میں کئی مسائل بھی ہیں، تاہم اس کے باوجود انہوں نے مداحوں کو شوہر سے ہمدردی اور محبت کا اظہار کرنے کا کہا۔

اگرچہ کم کارڈیشین نے شوہر کی ذہنی صحت پر طویل گفتگو کی، تاہم انہوں نے واضح طور پر شوہر کی جانب سے طلاق دیے جانے والے بیان پر بات نہیں کی۔

انہوں نے لکھا کہ کانیے ویسٹ نے اپنی والدہ کے بیماری میں چلے جانے اور ایک سیاہ فام شخص ہونے کی وجہ سے بہت سارے مسائل کا سامنا کیا اور جو لوگ انہیں جانتے ہیں انہیں بخوبی اندازہ ہوگا کہ کانیے ویسٹ کتنے اچھے انسان ہیں۔

خیال رہے کہ کانیے ویسٹ اور کم کارڈیشین نے 2014 میں شادی کی اور ان کے 4 بچے بھی ہیں۔

کانیے ویسٹ نے حال ہی میں رواں سال ہونے والے امریکی صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کیا تھا اور چند دن قبل انہوں نے اپنی صدارتی مہم بھی شروع کردی تھی۔

دونوں کے چار بچے ہیں—فوٹو: رائٹرز
دونوں کے چار بچے ہیں—فوٹو: رائٹرز

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024