• KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:11pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:13pm Isha 6:37pm
  • KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:11pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:13pm Isha 6:37pm

سام سنگ کا پہلے سے بہتر گلیکسی زی فلپ 5 جی فون پیش

شائع July 22, 2020
— فوٹو بشکریہ سام سنگ
— فوٹو بشکریہ سام سنگ

سام سنگ نے رواں سال کے شروع میں گلیکسی زی فلپ اسمارٹ فون متعارف کرایا تھا مگر اب کا اپ ڈیٹ ماڈل پہلے سے بہتر پراسیسر اور 5 جی سپورٹ کے ساتھ پیشش کیا جارہا ہے۔

گلیکسی زی فلپ 5 جی کو یہ جنوبی کورین کمپنی 7 اگست کو متعارف کرارہی ہے جو پہلے سے کچھ مہنگا 1450 ڈالرز میں دستیاب ہوگا جبکہ اس کا پہلا ورژن 1380 ڈالرز کا تھا۔

اس فون میں کوالکوم کا نیا اسنیپ ڈراگون 865 پلس پراسیسر دیا جارہا ہے اور کمپنی کے مطابق موبائل گیمنگ کی پرفارمنس پہلے سے تیز ہے جبکہ 5 جی سپورٹ بھی فراہم کی جارہی ہے۔

کوالکوم کا دعویٰ ہے کہ 865 پلس پراسیسر 10 فیصد تیز گرافکس پرفارمنس فراہم کرتا ہے، اس کے مقابلے میں پرانے گلیکسی زی فلپ میں اسنیپ ڈراگون 855 پلس پراسیسر دیا گیا تھا۔

یہ نیا فلپ فون 2 رنگوں میسٹک گرے اور میسٹک براؤنز میں دستیاب ہوگا اور سام سنگ کے مطابق فون کے فلیکس موڈ میں کچھ تبدیلیاں کی گی ہیں، جو یوٹیوب کو دیکھنا اور مختلف زاویوں سے کیمرے کے استعمال کو آسان بنائے گا۔

واضح رہے کہ سام سنگ نے گلیکسی زی فلپ کو فروری میں گلیکسی ایس 20 کے ساتھ متعارف کرایا تھا جو اس جنوبی کورین کمپنی کا گلیکسی فولڈ کے بعد دوسرا فولڈ ایبل فون تھا۔

یہ 90 کی دہائی کے فلپ فونز کا جدید ورژن ہے جسے موٹرولا کے ریزر فلپ فون کے اپ ڈیٹ ورژن کے 2 ماہ بعد پیش کیا گیا تھا۔

گلیکسی فولڈ اور ریزر کے برعکس زی فلپ میں لچکدار گلاس اسکرین دی گئی ہے، باقی دیگر ڈیوائسز میں پلاسٹک اسکرینز کا استعمال کیا گیا ہے۔

سام سنگ کی جانب سے گلیکسی زی فلپ 5 جی کا اعلان 5 اگست کو شیڈول ایونٹ سے پہلے کیا گیا، جس میں کمپنی کے موبائل کمیونیکشن بزنس کے صدر ٹی ایم رو کے مطابق 5 نئی ڈیوائسز متعارف کرائی جائیں گی۔

ان میں سے ایک ڈیوائس گلیکسی نوٹ 20 ہوگی جو معمول کے مطابق اسٹائلوس سے لیس ہوگا۔

خیال رہے کہ گلیکسی زی فلپ فون پاکستان میں بھی دستیاب ہے جس کی ریٹیل قیمت اپریل میں کمپنی نے 2 لاکھ 59 ہزار 999 روپے رکھی تھی اور یہ کمپنی کا پہلا فولڈایبل فون تھا جو پاکستان میں متعارف کرایا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 4 نومبر 2024
کارٹون : 3 نومبر 2024