• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

شہزاد اکبر کا عہدہ تبدیل، وزیر اعظم کے مشیر مقرر

شائع July 22, 2020
اس سے قبل شہزاد اکبر معاون خصوصی برائے احتساب اور داخلہ امور اپنے فرائض انجام دے رہے تھے — فائل فوٹو / ڈان نیوز
اس سے قبل شہزاد اکبر معاون خصوصی برائے احتساب اور داخلہ امور اپنے فرائض انجام دے رہے تھے — فائل فوٹو / ڈان نیوز

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر کا عہدہ تبدیل کرکے انہیں عمران خان کا مشیر برائے داخلہ و احتساب مقرر کردیا گیا۔

کابینہ سیکریٹریٹ سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق صدر مملکت نے وزیر اعظم کی ایڈوائس پر مرزا شہزاد اکبر کو عمران خان کا مشیر برائے احتساب اور داخلہ امور مقرر کیا ہے۔

اس سے قبل وہ معاون خصوصی برائے احتساب اور داخلہ امور اپنے فرائض انجام دے رہے تھے۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گِل نے ٹوئٹ کے ذریعے کابینہ میں اس تبدیلی کی تصدیق کی۔

واضح رہے کہ قانونی طور پر وزیر اعظم کے مشیر کا عہدہ وفاقی وزیر اور معاون خصوصی کا وزیر مملکت کے برابر ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فردوس عاشق کی جگہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم باجوہ معاون خصوصی اطلاعات مقرر

وزیر اعطم کے معاون خصوصی مقرر ہونے سے قبل شہزاد اکبر قبائلی علاقوں میں امریکی ڈرون حملوں کے خلاف مختلف عدالتوں میں دائر کی جانے والی درخواستوں کی پیروی کرتے تھے۔

انہوں نے سابق فوجی صدر پرویز مشرف کے دور میں نیب میں بطور معاون بھی کام کیا تھا۔

خیال رہے کہ حالیہ مہینوں میں وفاقی کابینہ میں متعدد بار تبدیلیاں کی جاچکی ہیں۔

28 اپریل کو سینیٹر شبلی فراز کو وزیر اطلاعات و نشریات مقرر کردیا تھا جبکہ معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان سے عہدہ واپس لے کر یہ عہدہ سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ کو اعزازی طور پر سونپ دیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: وفاقی کابینہ میں رد و بدل، خسرو بختیار اور حماد اظہر کے قلمدان تبدیل

قبل ازیں 6 اپریل کو وزیر اعظم آفس سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ مخدوم خسرو بختیار کو وفاقی فوڈ سیکیورٹی کی وزارت سے ہٹا دیا ہے اور انہیں اقتصادی امور کا وفاقی وزیر بنا دیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ کشمیر کمیٹی کے چیئرمین سید فخر امام اب قومی فوڈ سیکیورٹی کی وزارت جبکہ حماد اظہر وزیر اقتصادی امور کی جگہ اب وزیر صنعت کا قلمدان سنبھا لیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024