• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

کم کارڈیشین کو طلاق دینے کا سوچا تھا، کانیے ویسٹ

شائع July 22, 2020
دونوں نے 2014 سے ایک ساتھ ہیں—فائل فوٹو: اے ایف پی
دونوں نے 2014 سے ایک ساتھ ہیں—فائل فوٹو: اے ایف پی

حال ہی میں امریکی صدارتی انتخابات لڑنے کا اعلان کرکے لوگوں کو حیران کرنے والے معروف امریکی ریپر، گلوکار، فیشن ڈیزائنر و ارب پتی 43 سالہ کانیے ویسٹ نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے ماضی میں اہلیہ کم کارڈیشین کو طلاق دینے کا سوچا تھا۔

خبر رساں ادارے رائٹرز نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ کانیے ویسٹ نے اپنی متعدد ٹوئٹس میں ماضی میں اہلیہ کم کارڈیشین کے حوالے سے کئی انکشافات کیے لیکن بعد ازاں انہوں نے تمام ٹوئٹس ڈیلیٹ کردیں۔

رپورٹ کے میں بتایا گیا کہ کانیے ویسٹ نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ ماضی میں جب ان کی اہلیہ ان کے ساتھی ریپر و گلوکار میک مل سے ملی تھیں تب انہوں نے اہلیہ کو طلاق دینے کا سوچا تھا۔

کانیے ویسٹ نے مذکورہ معاملے پر مزید کوئی وضاحت نہیں کی تھی اور جلد ہی اپنی ٹوئٹ ڈیلیٹ بھی کردی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق کانیے ویسٹ کے انکشاف کے بعد کم کارڈیشین کے نمائندے سے رابطہ کیا گیا مگر انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا۔

یہ بھی پڑھیں: کانیے ویسٹ کا امریکی صدارتی انتخاب لڑنے کا اعلان

خبر رساں ادارے کے مطابق کانیے ویسٹ نے اس سے قبل بھی اپنی چند ٹوئٹس میں دعویٰ کیا تھا کہ طبی مسائل کی وجہ سے ان کی اہلیہ انہیں نظر انداز کرنے اور خود کو نیلسن منڈیلا سے مشابہت دینے میں مصروف ہیں۔

کانیے ویسٹ کی جانب سے یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب کہ 2 دن قبل ہی امریکی صدارتی انتخابات کے لیے اپنی مہم کا آغاز کرتے ہوئے خطاب کے دوران آبدیدہ ہوگئے تھے۔

کانیے ویسٹ خطاب کے دوران اس وقت آبدیدہ ہوگئے تھے جب وہ اسقاط حمل پر بات کر رہے تھے۔

کانیے ویسٹ نے خطاب میں کہا تھا کہ ان کے خیال میں اسقاط حمل کو قانونی ہونا چاہیے، تاہم انہوں نے زور دیا کہ حمل کو ضائع نہیں کروانا چاہیے۔

انہوں نے عوام کو اپنا ذاتی قصہ سناتے ہوئے بتایا کہ کس طرح ان کے والدین نے انہیں پیدا ہونے سے قبل ہی مرتے مرتے بچا لیا۔

مزید پڑھیں: کانیے ویسٹ نے امریکی صدارتی انتخابات کیلئے نامزدگی فارم جمع کرادیے

ساتھ ہی انہوں نے اپنے خطاب میں کہا تھا کہ ان کی اہلیہ کم کارڈیشین بھی اسقاط حمل کروانا چاہتی تھیں اور ان دونوں نے اپنی بچی کا حمل ضائع کروانے کے لیے کئی ہفتوں تک مذاکرات کیے مگر پھر کم کارڈیشین مان گئیں۔

کانیے ویسٹ کی جانب سے خطاب کے دوران کم کارڈیشین پر اسقاط حمل کروانے کی خواہش کا الزام عائد کرنے پر بھی اداکارہ نے کوئی جواب نہیں دیا تھا۔

کم کارڈیشین خود ایک معروف شخصیت ہیں اور ان کے فیشن اور انداز کو دنیا بھر میں کاپی کیا جاتا ہے۔

کانیے ویسٹ اور کم کارڈیشین 2014 سے ایک ساتھ ہیں اور ان کے 4 بچے بھی ہیں۔

کم کارڈیشین نے فی الحال کوئی رد عمل نہیں دیا—فوٹو: رائٹرز
کم کارڈیشین نے فی الحال کوئی رد عمل نہیں دیا—فوٹو: رائٹرز

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024