ملک میں جون سے اب تک مزید 2 ہزار سے زائد آکسیجن بیڈز مہیا کردیے گئے، اسد عمر
وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ جون میں وفاقی حکومت نے فیصلہ کیا تھا کہ ملک بھر میں جون کے آخر تک 1000 اور جولائی کے آخر تک 2000 آکسیجن بیڈز کا اضافہ کیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ انتہائی اطمینان کی بات ہے کہ الحمدللہ آج تک 2277 بیڈز کا اضافہ کیا جا چکا ہے جبکہ مزید کام ابھی جاری ہے۔
پیغام میں انہوں نے وقت سے پہلے ہدف پورا کرنے پر نیشنل ڈزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کو مبارکباد بھی دی۔