ایران میں ایک دن میں ریکارڈ 229 افراد ہلاک
ایران میں کورونا وائرس کی اک نئی لہر آئی ہے جس کے نتیجے میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں ریکارڈ 229افراد ہلاک ہو گئے۔
ایران کی وزارت صحت کی ترجمان سیما سادات لاری نے کہا کہ 24 گھنٹے کے دوران 229 افراد کی ہلاکت کے بعد ایران میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 14ہزار 634 ہو گئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ 2ہزار 625 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے جس میں سے ایک ہزار 977 ہسپتال میں داخل ہیں۔
وزارت صحت کی ترجمان کے مطابق ملک میں اب تک مجموعی طور پر 2لاکھ 78ہزار 827 افراد کورونا وائرس کا شکار ہو چکے ہیں جن میں سے تین ہزار 589 کی حالت تشویشناک ہے۔