• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

اسلام آباد ہائی کورٹ کے پہلے چیف جسٹس انتقال کر گئے

شائع July 20, 2020 اپ ڈیٹ July 21, 2020
جسٹس ریٹائرڈ سردار محمد اسلم علالت کے بعد انتقال کر گئے— فوٹو بشکریہ اسلام آباد ہائی کورٹ
جسٹس ریٹائرڈ سردار محمد اسلم علالت کے بعد انتقال کر گئے— فوٹو بشکریہ اسلام آباد ہائی کورٹ

اسلام آباد ہائی کورٹ کے پہلے چیف جسٹس ریٹائرڈ جسٹس سردار محمد اسلم مختصر علالت کے بعد انتقال کرگئے۔

سردار محمد اسلم چند روز قبل علیل ہونے کے بعد سے ہسپتال میں زیر علاج تھے اور آج اس جہان فانی سے کوچ کر گئے۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد ہائی کورٹ میں آن لائن گیم پب جی پر پابندی کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

مرحوم چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ بننے سے قبل لاہور ہائی کورٹ میں بھی خدمات سرانجام دیتے رہے۔

مرحوم سردار محمد اسلم کی نماز جنازہ آج شام ساڑھے 4 بجے تحصیل کہوٹہ کے آبائی علاقے جیوڑا کے نواح بھینٹی میں ادا کی گئی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے موجودہ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے سابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ سردار اسلم کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ سے جاری اعلامیے میں تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ چیف جسٹس اطہر من اللہ، ججز صاحبان اور اسٹاف اراکین بہت غمزدہ ہیں اور ناگہانی انتقال پر غمزدہ خاندان سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائی کورٹ نے صحافی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست خارج کردی

بیان میں کہا گیا کہ جسٹس ریٹائرڈ سردار اسلم نمایاں وکیل اور قانونی برادری کے انتہائی قابل احترام اور مشہور و معروف ستون تھے جو اپنی قابل رشک اور اعلیٰ قدروں کی بنا پر ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے۔

جسٹس (ر) سردار اسلم نے 1973 میں بطور وکیل اپنی پریکٹس کا آغاز کیا اور آپ لاہور ہائی کورٹ کے راولپنڈی بینچ اور بار ایسوسی ایشن راولپنڈی کے صدر بھی رہے۔

اس کے ساتھ ساتھ جسٹس (ر) سردار اسلم نے 2001 میں بطور اٹارنی جنرل اپنی نمایاں خدمات سرانجام دیں اور 2003 میں لاہور ہائی کورٹ کے جج کے منصب پر فائز ہوئے۔

جسٹس ر سردار اسلم نے بطور جج سپریم کورٹ اپنی خدمات سرانجام دیں اور سردار اسلم 2008 میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے اولین چیف جسٹس کے منصب پر فائز ہوئے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024