• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

'دھوپ کنارے' کے بعد 'آہٹ' اور'تنہائیاں' بھی سعودیہ میں نشر ہوں گے

شائع July 20, 2020
تنہائیاں کو 1985 میں پی ٹی وی پر نشر کیا گیا تھا—اسکرین شاٹ
تنہائیاں کو 1985 میں پی ٹی وی پر نشر کیا گیا تھا—اسکرین شاٹ

پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) کے مقبول ڈرامے 'دھوپ کنارے' کے حوالے سے گزشتہ ماہ جون کے آخر میں خبر سامنے آئی تھی کہ مذکورہ ڈرامے کی عربی ڈبنگ کا کام تکمیل کے آخری مراحل میں ہے اور ڈرامے کو جلد سعودی عرب میں نشر کیا جائے گا۔

1987 کے اس ڈرامے میں راحت کاظمی اور مرینہ خان نے مرکزی کردار ادا کیے تھے اور اس کو اب بھی لوگ بھلا نہیں سکے۔

مذکورہ ڈرامے کی کامیاب عربی ڈبنگ کے اچھے تاثرات ملنے کے بعد اب جلد ہی پی ٹی وی کے مزید دو مقبول ڈراموں کی عربی ڈبنگ شروع کردی جائے گی۔

عرب نیوز کے مطابق 'دھوپ کنارے' کی عربی ڈبنگ کے منصوبے کی سربراہی کرنے والی پاکستانی ٹرانسلیٹر لبنیٰ فرح نے تصدیق کی کہ دوسرے مرحلے میں 'آہٹ' اور 'تنہائیاں' کی عربی ڈبنگ کی جائے گی۔

فرح لبنیٰ نے اس کی وضاحت نہیں کی کہ دوسرے مرحلے میں مذکورہ دونوں مقبول ڈراموں کی ڈبنگ کا کام کب شروع ہوگا، تاہم انہوں نے بتایا کہ جلد ہی ڈراموں کے ترجمے کا کام شروع کردیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی ڈرامے سعودی عرب میں نشر ہوں گے

لبنیٰ فرح کا کہنا تھا کہ 'دھوپ کنارے' کی عربی ڈبنگ پر اچھےتاثرات ملنے کے بعد مزید دو ڈراموں کی ٹرانلیشن کا فیصلہ کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ وہ گزشتہ 25 سال سے ٹرانسلیشن سے وابستہ ہیں اور ان کے تجربے کو دیکھتے ہی پی ٹی وی نے انہیں مذکورہ ذمہ داری دی۔

دھوپ کنارے کے عربی ترجمے کو سراہا جا رہا ہے—اسکرین شاٹ
دھوپ کنارے کے عربی ترجمے کو سراہا جا رہا ہے—اسکرین شاٹ

لبنیٰ فرح نے 'دھوپ کنارے' کی ڈبنگ میں پیش آنے والی مشکلات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ ڈرامے میں تین بچوں سمیت مجموعی طور پر 35 کردار تھے، جن کی آوازوں کے لیے عربی بولنے والے افراد کی ضرورت تھی۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں عربی بولنے والوں کی کمی کے باعث انہوں نے اپنے رشتہ داروں، دوستوں اور طلبہ کو منصوبے میں کام کرنے کے لیے آمادہ کیا اور ایک کردار فضیلت بی بی کی ڈبنگ انہوں نے خود کی۔

مزید پڑھیں: پاکستانی ڈرامے جون سے سعودی عرب میں نشر ہوں گے

لبنیٰ فرح کا کہنا تھا کہ عربی ڈبنگ میں اس بات کا خاص خیال رکھا گیا ہے کہ وہ عام فہم ہو۔

خیال کیا جا رہا ہے کہ 'دھوپ کنارے' کے بعد مزید دو ڈراموں کی ڈبنگ کے بعد مزید ڈرامے اور فلموں کی بھی عربی میں ڈبنگ کرکے انہیں سعودی عرب سمیت دیگر عرب ممالک میں نشر کیا جائے گا، تاہم اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔

آہٹ کا ترجمہ بھی کیا جائے گا—اسکرین شاٹ
آہٹ کا ترجمہ بھی کیا جائے گا—اسکرین شاٹ

'دھوپ کنارے' کی ڈبنگ کی ذمہ داری جس خاتون لبنیٰ فرح کو دی گئی ہے، وہ ماضی میں پاکستان اور سعودی عرب کے حکمرانوں اور فوجیوں کی ملاقاتوں کے دوران ترجمے نگاری کا کام کرتی رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مقبول ڈراما 'دھوپ کنارے' سعودی عرب میں نشر ہونے کے لیے تیار

لبنیٰ فرح نے گزشتہ برس فروری میں سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کی پاکستان آمد کے موقع پر بھی ان کی ٹرانسلیشن کی خدمات سر انجام دی تھیں اور ولی عہد اور ان کی ٹیم نے ان کے ترجمے کی تعریفیں بھی کی تھیں۔

لبنیٰ فرح کے مطابق شاندار ٹرانسلیشن کرنے پر ولی عہد کی ٹیم کے کچھ ارکان نے ان سے دریافت کیا کہ کیا واقعی وہ پاکستانی ہیں یا عرب خاتون ہیں؟

لبنیٰ فرح 25 سال سے ٹرانسلیشن سے وابستہ ہیں—فوٹو: عرب نیوز
لبنیٰ فرح 25 سال سے ٹرانسلیشن سے وابستہ ہیں—فوٹو: عرب نیوز

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024