راولپنڈی میں ایک ہفتے میں کورونا وائرس کے کیسز میں کمی کا رجحان
گزشتہ روز راولپنڈی میں کورونا وائرس کے 13 مریضوں کی تصدیق ہوئی جبکہ 180 مشتبہ مریض اپنے نتائج کے منتطر ہیں۔
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) محمد محمود نے کہا کہ ' سرکاری ہسپتالوں میں گزشتہ ایک ہفتے میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں کمی آئی ہے اور چند مریضوں کو وینٹی لیٹرز کی ضرورت ہے'۔
ہسپتالوں میں 486 مریض زیرعلاج ہیں جبکہ 479 گھروں میں آئسولیشن میں ہیں۔